Al-Risala · February 1990 · page 39

The great man-river builder.

الرسالہ، فروری ۱۹۹۰، صفحہ ۳۹

کتابیں (قرآن کا ترجمہ، موریس بکائی کی کتاب، وغیرہ) تھیں۔ وہ ان کتابوں کو یورپی سیاحوں کے درمیان تقسیم کرنے لگے۔ دو دن تقسیم کرنے کے بعد جب وہ تیسرے دن وہاں گئے تو کچھ لوگ ان پر غضب ناک ہوگئے، وہ عبد المنعم باقوری کو مارنے لگے۔

میں نے پوچھا کہ جس وقت وہ لوگ ماررہے تھے، اس وقت آپ کے اندرونی احساسات کیا تھے ۔ انھوں نے کہا کہ میں نے مار کی کوئی پروا نہیں کی اور اپنے عمل (اسلامی کتابوں کی تقسیم) کو جاری رکھا۔ اور میں اس کو اپنی سعادت سمجھ رہا تھا (لكنى امال بالضرب وواصلت عملى وكنت سعيد أبذالك) انھوں نے کچھ یورپی نوجوانوں کو اسلام میں داخل کیا ہے۔ یہ ایک مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دعوت کا عمل آدمی کے اندر کس طرح دوسرے تمام عمدہ اوصاف پیدا کر دیتا ہے۔ یہ احساس کہ میرے پاس نجات انسانی کا پیغام ہے اور میں اس کو دوسروں تک پہنچارہا ہوں، وہ اعلیٰ ترین احساس ہے جس سے اعلیٰ احساس اور کوئی نہیں۔ جن لوگوں کے اندر داعیانہ جذبہ جاگ اٹھے وہ اسی کے ساتھ خود بخود شریف اور خیر خواہ اور جری اور بہادر اور حوصلہ مند انسان بن جائیں گے۔ حق کو پانے کا احساس ان کو ہر دوسری چیز کو کھونے کے قابل بنا دے گا، خواہ وہ کتنی ہی بڑی چیز کیوں نہ ہو۔

عرب نوجوانوں میں بہت بڑی تعداد میں ایسے لوگ پیدا ہوچکے ہیں جو اسلامی مرکز اور الرسالہ مشن سے بخوبی واقف ہیں۔ چنانچہ وہی سوالات وہاں بھی کئے گئے؛ جو ہندوستان میں اس کے بارے میں کئے جاتے ہیں۔ مثلاً ایک مجلس میں الجزائر کے ایک نوجوان نے پوچھا کہ آپ باتیں تو بہت صحیح اور اچھی کہتے ہیں، مگر آپ کے پاس کوئی عملی پروگرام (برنامج) نہیں۔

میں نے کہا کہ وہ چیز جس کو عملی پروگرام کہا جاتا ہے، اس سے زیادہ آسان اور کوئی کام نہیں۔ ہر آدمی جس کے پاس الفاظ کا ذخیرہ ہو، وہ کاغذ پر ایک ایسا نظام مرتب کرکے پیش کرسکتا ہے جو لوگوں کو پروگرام دکھائی دینے لگے۔ مگر حقیقی اسلامی دعوت اس سے زیادہ بڑا کام ہے کہ وہ کسی پروگرام کے اندر سما سکے۔ یہی وجہ ہے کہ سیرت اور حدیث کی کتابوں میں ہم نہیں دیکھتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کو موجودہ مفہوم میں کوئی پروگرام تلقین کرتے ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ تخریب کے لئے پروگرام بنائے جاسکتے ہیں، لیکن تعمیر کے لئے کوئی لگابندھا

‹ Previous page Next page › Contents of February 1990 All issues

Printed page