I was very much impressed.
الرسالہ، فروری ۱۹۹۰، صفحہ ۴۷
مسلمانوں کی مشکلات اور پس ماندگی کا ذمہ دار اسلام ہے ۔ ان کے مختلف سوالات کے جواب میں جو بات کہی گئی ، اس کا خلاصہ یہ تھا کہ مسلمانوں کی مشکلات و مسائل کی ذمہ داری صرف دو چیزوں پر ہے ۔ (۱) ان کی حد درجہ نااہل قیادت (۲) ان کا تعلیم میں پیچھے ہونا۔ یہ انٹرویو ٹائمز آف انڈیا ۱۰ دسمبر ۱۹۸۹ میں شائع ہوا ہے۔
۱۱۔ تببت ہاؤس نئی دہلی کی طرف سے ۲۵ نومبر ۱۹۸۹ کو ایک کل ہند سیمینار تھا جس کا عنوان تھا (Religion and Ecology) اس موقع پر اسلامی مرکز کو اسلام کا نقطہ نظر پیش کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔ ڈاکٹر ثانی اثنین خاں نے اسلامی مرکز کی نمائندگی کرتے ہوئے مذکورہ موضوع پر ایک پیپر پیش کیا۔ اس سیمینار کی کارروائیاں انڈیا انٹرنیشنل سنٹر نئی دہلی) میں انجام پائیں۔
۱۲۔ ارشاد احمد صاحب (بنگلور) نے بتایا کہ بنگلور میں انگریزی الرسالہ کے ذریعہ غیر مسلموں میں دعوت پہنچانے کا کام منظم انداز میں کیا جا رہا ہے ۔ مقامی قارئین الرسالہ نے ایک فنڈ بنایا ہے ۔ اس فنڈ کے ایک جز ر سے ہر ماہ ۲۵ - ۳۰ تعلیم یافتہ غیر مسلموں کو انگریزی الرسالہ بذریعہ پوسٹ بھیجا جاتا ہے۔ اس طرح چند مہی تک بھیجنے کے بعد انہیں خط لکھا جاتا ہے اور ان کا تاثر پوچھا جاتا ہے۔ جن لوگوں کی طرف سے جوابات موصول ہوتے ہیں ان سے ملاقات کر کے مزید گفت گو کی جاتی ہے ۔ اسی طرح دستی طور پر بھی انگریزی الرسالہ پہونچانے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس مہم کے مثبت نتائج ظاہر ہورہے ہیں۔
۱۳۔ ایک صاحب لکھتے ہیں : میں نے آپ کے الرسالہ کے مضامین سے کافی استفادہ کیا ہے۔ میرا ذاتی مزاج انتقامی تھا۔ دینی کام بھی بطور رسم ادا کرتا نہ تھا۔ لیکن آج اللہ کے کرم سے اور دعوت الرسالہ سے بالکل ہی زندگی میں تبدیلی واقع ہوگئی۔ اکثر جگہ دوران گفتگو الرسالہ کے مضامین سے لوگوں کو دعوت دیتا ہوں (حفیظ اللہ اعوان، پونچھ)
۱۴۔ ایک صاحب لکھتے ہیں : الرسالہ میری روح کی غذا ہے ۔ جہاں ہر طرف مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی فتنے سر اٹھارہے ہیں ، الرسالہ اسلام کی صحیح تصویر پیش کر کے گویا اتمام حجت کر رہا ہے ۔ عام جماعتیں نوجوانوں کو جذباتی اور سطحی بنا کر ان کا استحصال کر رہی ہیں ۔ جب کہ الرسالہ ان میں سنجیدگی ، صحیح فکر اور حقیقت پسندی پیدا کر کے انہیں کامیابیوں سے ہم کنار کر رہا ہے (قاری محمد اسماعیل ۔ بنگلور)
‹ Previous page Next page › Contents of February 1990 All issues