I was very much impressed.
الرسالہ، فروری ۱۹۹۰، صفحہ ۴۶
مسلمانوں اور غیر مسلموں میں تقسیم کرتے ہیں۔ یہ کام وہ جدید قسم کی فوٹو کاپی مشین کے ذریعہ کرتے ہیں۔ الرسالہ کی سلائی کھول کر اس کے اوراق اس میں رکھ دینا کافی ہوتا ہے۔ اس کے بعد ۵ کا بٹن دبانے سے اپنے آپ تمام اوراق دونوں طرف چھپ کر نکل آتے ہیں۔ اس طرح وہ ایک رسالہ سے ۵۰ رسالہ بنا کر اس کو ہر ماہ لوگوں کے درمیان پھیلا رہے ہیں۔
۶- ڈاکٹر شمس الآفاق الٰہ آبادی دو مہینے (اکتوبر۔ نومبر ۱۹۸۹) کے لیے باہر کے ملکوں کے سفر پر گئے۔ اس سلسلہ میں انھوں نے امریکہ، کوریا، چین وغیرہ کا سفر کیا۔ وہ اپنے ساتھ انگریزی الرسالہ اور مرکز کی انگریزی کتابیں بھی لے گئے تھے۔ ہر جگہ انھوں نے لوگوں سے گفتگو کی اور رسالہ اور کتابیں پڑھنے کے لیے دیں۔ امریکہ کی ایک کانفرنس میں بہت سے پروفیسر شریک تھے۔ ان سب کو انھوں نے ایک ایک رسالہ دیا۔ ایک امریکی پروفیسر نے مذہب کے بارہ میں بے اعتمادی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کو مرکز کی کچھ انگریزی مطبوعات دیں۔ ان کو پڑھ کر مذکورہ پروفیسر نے کہا:
I was very much impressed.
۷- کویت کے عربی مجلہ المجتمع کے نمائندہ عبدالعزیز محمد ۱۵ نومبر ۱۹۸۹ کو مرکز میں آئے اور صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ انٹرویو کا موضوع زیادہ تر فلسطین کا مسئلہ تھا۔ ۸- ایک امریکی ادارہ انٹرنیشنل ریلیجس فاونڈیشن (نیویارک)، نے ۹۲۱ صفحات پر مشتمل ایک انگریزی کتاب تیار کی ہے۔ اس کا نام (World Scripture) ہے۔ اس کتاب کو نیویارک کا اشاعتی ادارہ نیو ایرا بک (New Era Book) شائع کر رہا ہے۔ اس کتاب میں دوسرے مذاہب کے علاوہ اسلام کا مفصل تعارف ہے۔ اس تعارف میں اس کے ایڈیٹر نے دوسرے انگریزی تراجم قرآن کے علاوہ صدر اسلامی مرکز کے مشوروں اور ان کی فراہم کردہ معلومات سے بھی مدد لی ہے جس کا ذکر مذکورہ کتاب کے دیباچہ میں کیا گیا ہے۔ ۹- مسڑ موکیش کوٹھک نے اخبار پانچ جنیہ کے لیے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ انٹرویو کا خاص موضوع یہ تھا کہ مسلم ملکوں میں غیر مسلم اقلیتوں کی سماجی اور اقتصادی حالت کیا ہے۔ یہ انٹرویو ۱۵ نومبر ۱۹۸۹ کو اسلامی مرکز کے دفتر میں لیا گیا۔
۱۰- مسڑ انیس جنگ ٹائمس آف انڈیا کی کالم نگار ہیں۔ انھوں نے ٹائمس آف انڈیا کے لیے ۲۷ نومبر ۱۹۸۹ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ انٹرویو کا خاص موضوع یہ تھا کہ کیا
‹ Previous page Next page › Contents of February 1990 All issues