Al-Risala · March 1991 · page 32

سفر نامہ روس ــــــــ ۲

الرسالہ، مارچ ۱۹۹۱، صفحہ ۳۲

یہ صورت حال ان ممالکوں میں پیش آتی ہے جو قطبین کے قریب واقع ہوں ۔ ان علاقوں میں ان دنوں رات چھوٹی ہوتی ہے اور دن بڑا ۔ دوسرے موسم میں وہاں دن چھوٹا ہوتا ہے اور رات بڑی ۔ جو ملک خط استوا سے قریب ہیں وہاں یہ جغرافی مظہر دکھائی نہیں دیتا۔

۳۰۰ جولائی کو دوشنبہ کا دن تھا۔ میں نے ہوٹل میں ایک صاحب کو ٹیلیفون کرنا چاہا جن کا روم نمبر 1829 تھا۔ میں اپنے کمرہ کے ٹیلیفون پر یہ نمبر گھماتا رہا۔ مگر دوسرے کمرہ میں گھنٹی نہیں بجتی تھی۔ آخر ریسپشن ڈسک پر پوچھا تو معلوم ہوا کہ مذکورہ کمرہ کے ٹیلیفون کا نمبر 80-42-166 ہے۔ اسی طرح میرے کمرہ کا نمبر 1029 تھا۔ مگر اس کا ٹیلی فون نمبر یہ تھا : 06-42-166 ۔ آزاد دنیا کے تمام ملکوں میں یہ قاعدہ ہے کہ کمرہ کا جو نمبر ہوتا ہے وہی اس کا فون نمبر بھی ہوتا ہے۔ مگر یہاں کے نظام میں ہر چیز پر سادگی کے بجائے پیچیدگی کا انداز چھایا ہوا ہے۔

یہاں کے پیچیدہ سسٹم کے بارہ میں اس طرح کے کئی تجربے ہوئے۔ میں نے ایک روسی تعلیم یافتہ شخص سے پوچھا تو اس نے کہا کہ میں بہت سے ملکوں میں گیا ہوں ۔ میں خود محسوس کرتا ہوں کہ ہمارے یہاں کا نظام ہر جگہ سے زیادہ پیچیدہ ہے۔ ہم کو بہت سی غیر ضروری مشکلات پیش آتی ہیں۔ اور اس کی وجہ ہمارے یہاں کی حد درجہ بڑھی ہوئی بیورو کریسی ہے۔

ا بجے سوویت روس کے کچھ ذمہ داروں سے ملاقات ہوئی۔ اس میں حسب ذیل افراد شریک تھے ۔ مسٹر الکسی لون کوف (Alexei I. Lounko) ڈپٹی ہیڈ ، ساؤتھ ایشین ڈپارٹمنٹ ، اینڈری سور و کن (Andrei A. Sorokin) جنرل سکریٹری ، سوویت انڈین فرینڈ شپ سوسائٹی ، ڈاکٹر جنا دی او دیف (Gennady P. Avdeyed) سکریٹری ، سوویت انڈین فرینڈ شپ سوسائٹی ، الکسی وی گالکن (Alexey V. Galkin) سکریٹری یو ایس ایس آر فرینڈ شپ سوسائٹی۔ اس ملاقات میں زیادہ تر اس موضوع پر گفتگو ہوئی کہ سوویت یونین کے مسلمانوں اور انڈیا کے مسلمانوں کے درمیان تعلقات کس طرح بڑھائے جاسکتے ہیں ۔

ماسکو میں قیام کے دوران بار بار شہر میں آنے جانے کا اتفاق ہوا۔ اس کے مختلف حصے دیکھے۔ یہاں کی ایک بات مجھے پسند آئی ۔ سڑک پر اور فٹ پاتھ پر سامان بیچنے والے کہیں نظر نہیں آئے۔ جب کہ دہلی میں اور ہندوستان کے دوسرے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں یہ کاروباری مصیبت انتہائی عام

‹ Previous page Next page › Contents of March 1991 All issues

Printed page