ایک اقتباس
الرسالہ، مارچ ۱۹۹۱، صفحہ ۴۷
اس میں الرساله کے تعمیری مضامین شائع کئے جا رہے ہیں۔ اس کے ذریعہ سے انشاء اللہ ایک نئے حلقہ میں الرساله کی آواز پہنچ سکے گی۔
۱۲ گورنمنٹ آف انڈیا کے ایجوکیشنل پلاننگ کے تحت ایک کمیٹی تعلیم اقدار اور تعمیر اخلاق (Value education & character building) کے مقصد کے لئے غور اور تجویز کے لئے بنائی گئی ہے۔ اس کے کنوینر مسٹر کے سچد انند مورتی ہیں۔ اس کمیٹی میں "کو آپٹڈ ممبر" کی حیثیت سے صدر اسلامی مرکز کا انتخاب کیا گیا۔ انہیں دعوت دی گئی تھی کہ وہ اس کے اجلاس منعقدہ ۶ اگست 1990 میں شرکت کر کے متعلقہ موضوع پر اپنی رائے دیں۔ مگر ایک بیرونی سفر میں ہونے کی وجہ سے صدر اسلامی مرکز اس اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔ البتہ کچھ متعلقہ انگریزی لٹریچر انہیں روانہ کر دیا گیا۔
۱۳ تبلیغی جماعت کے ایک صاحب لکھتے ہیں: میں ۱۹۸۰ سے الرساله کا مستقل قاری ہوں۔ اور آپ کے مضامین کا شیدائی ہوں اور کالج کے لوگوں کو بھی دیتا رہتا ہوں۔ نومبر ۱۹۹۰ میں مہاراشٹر کا اجتماع ہوا ۔ وہاں حضرت والا کی کتابیں ایک ایک اسٹال پر دیکھ کر خوشی کی انتہا نہ رہی۔ وہاں سے کتابیں حاصل کر کے گھر لایا۔ الحمد للہ حضرت کی تحریروں کو پڑھ کر لوگوں کے اندر جماعتوں میں نکلنے کی توفیق ہو رہی ہے۔ اور لوگوں کے اندر ایک قسم کا ذہنی انقلاب آ رہا ہے (محمد رمضان دھولی ۴۴۲۰۰۱ )
۱۴ لاہور سے اکتوبر ۱۹۸۹ سے ایک نیا ماہنامہ جاری ہوا ہے۔ اس کا نام تذکیر ہے۔ اس کے صفحہ اول پر الرساله کی کوئی مختصر عبارت نقل کی جاتی ہے۔ اسی کے ساتھ اندر کے صفحات میں ہر ماہ الرساله کے مضامین شائع ہوتے ہیں۔ یہ گویا الرساله کے مشن کے نئے مرحلہ میں داخل ہونے کی ایک علامت ہے۔ ۱۵ قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔ اس لحاظ سے ضرورت پیش آگئی ہے کہ الرساله کی قیمت میں بھی اضافہ ہو۔ مگر افادیت کے پہلو سے بہتر یہی ہے کہ اضافہ نہ کیا جائے ۔ ہم اپنے ہمدردوں اور دینی جذبہ رکھنے والوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ "سبسڈی" کا انتظام فرمائیں۔ یعنی اپنی طرف سے مالی تعاون دیں تاکہ اس کے خسارہ کی تلافی ہو۔ ہم کو امید ہے کہ لوگوں کی طرف سے ہم کو اتنا تعاون ملے گا کہ قیمت میں اضافہ کیے بغیر الرساله کو جاری رکھا جاسکے۔
‹ Previous page Next page › Contents of March 1991 All issues