Al-Risala · April 1991 · page 37

سفر نامہ روس - ۳

الرسالہ، اپریل ۱۹۹۱، صفحہ ۳۷

اس کی وجہ یہ ہے کہ سوویت یونین ایک نظریاتی ریاست ہے۔ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ اسلام ایک کامل اور عالمی نظریہ ہے۔ مگر کسی بھی مسلم ملک میں دوسرے ملکوں سے تعلقات کے لئے اس قسم کی سوسائٹیاں قائم نہیں ۔ حتیٰ کہ پاکستان میں بھی نہیں جو نصف صدی سے یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ وہ ایک نظریاتی ملک اور نظریاتی ریاست ہے۔ اس کی وجہ غالباً یہ ہے کہ مسلم دانشوروں کا نظریاتی دعویٰ محض اظہارِ فخر کے لئے ہے، وہ سنجیدہ عمل کے لئے نہیں۔

یکم اگست کو ماسکو کی مسجد دیکھی۔ یہاں کے موذن کا نام رئیس بلال (۲۳ سال) ہے اور امام کا نام راوی بن اسماعیل تھا۔ امام اور موذن دونوں کے سر گول ٹوپی تھی۔ مگر وہ کوٹ اور پتلون پہنے ہوئے تھے اور ٹائی لگائے ہوئے تھے۔ نماز کے وقت دونوں نے ایک لمبی عبا اپنے اوپر ڈال لی۔ ماسکو میں ہی ایک مسجد ہے۔ مسجد وسط ماسکو میں ہے۔ بہت اچھی بنی ہوئی ہے۔ چوٹی شاہراہ کے عین کنارہ پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہوا پارک اس کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہا ہے۔ مسجد چاروں طرف سے کھلی ہوئی تھی۔ مسجد کے اندر ٹیلیفون وغیرہ کی تمام سہولتیں موجود ہیں۔ وسیع دفتر میں میز اور کرسی کی نشست کا نظام تھا۔ ماسکو میں ایک اور مسجد ہے جو اس وقت بند ہے۔ یہاں کے مسلمان حکومت سے اس کو کھولنے کی بات چیت کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ وہ بھی جلد کھل جائے گی۔

ماسکو میں مسلمانوں کی تعداد ۲۰۰۰۰۰ ہے۔ جمعہہ کے دن ایک ہزار سے زیادہ آدمی اس مسجد میں جمع کی نماز ادا کرتے ہیں۔ موذن صاحب نے قرآن کا ایک نسخہ دکھایا۔ یہ متن کے بغیر روسی زبان میں قرآن کا کامل ترجمہ تھا۔ اس کے مترجم کا نام کراچکو و سکی تھا۔ یہ ایک غیر مسلم روسی ہے۔ مگر وہ عربی زبان کا بڑا عالم تھا۔ اس نے قرآن کا لفظی ترجمہ کیا ہے جس کو حکومت نے شائع کیا ہے۔ امام صاحب کو میں نے "الاسلام یتمذی" بطور ہدیہ پیش کیا۔ وہ اچھی عربی جانتے تھے۔ اس سے گفت گو عربی زبان میں ہوئی۔ وہ کتاب پا کر بہت خوش ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس کا ترجمہ روسی زبان اور تا تاتاری زبان میں کرائیں گے۔ سوویت یونین کے مسلمانوں کی بڑی تعداد تاری زبان بولتی ہے۔ یہاں کی مسجد میں میں نے ظہر کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کی۔ آج یہاں کوئی خاص دن نہیں تھا۔ مگر لوگ مسلسل امام صاحب کے" دفتر" میں آرہے تھے۔ ٹیلیفون کی گھنٹی بھی بار بار بج رہی تھی۔ سب لوگ بہت " نشیط" دکھائی دے رہے تھے۔

‹ Previous page Next page › Contents of April 1991 All issues

Printed page