Al-Risala · January 1991 · page 21

بے بنیاد خوف

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۱، صفحہ ۲۱

ختم کرنے کی مہم شروع کر دی گئی۔ مگر ظلم اور سفاکی کے تمام طریقوں کو اختیار کرنے کے باوجود، اس مہم کی تکمیل میں ۱۲۰ سال لگ گئے۔ مسلمانوں کا آخری قافلہ ۱۶۱۲ء میں اسپین سے نکل سکا۔ اب فرض کیجئے کہ ہندوستان میں قدیم اسپین کی تاریخ دہرائی جاتی ہے ، اور یہ بھی فرض کر لیجئے کہ یہ عمل کسی بھی اندرونی یا بیرونی مداخلت کے بغیر بلا روک ٹوک مسلسل جاری رہتا ہے ۔ تمام خلاف قیاس باتوں کو فرض کرنے کے بعد جو صورت حال پیش آئے گی، وہ تاریخی معلومات کے مطابق یہ ہوگی۔

انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا (۱۹۸۴) نے اپنے آرٹیکل اسپین کی تاریخ (History of Spain) میں بتایا ہے کہ مسلمانوں کی فتح کے وقت اسپین کے باشندوں کی کل تعداد تخمیناً چالیس لاکھ تھی ۔ جو عرب مسلمان اسپین میں داخل ہوئے ، ان کی تعداد تقریباً پچاس ہزار تھی۔ اس تعداد میں دو طریقے سے اضافہ ہوا۔ ایک ، تو والد و تناسل کے ذریعہ ۔ اور دوسرا ، ان عیسائیوں کی شکل میں جو اسلام قبول کرکے مسلمانوں کی جماعت میں داخل ہوگئے ۔ اس طرح آخری دور میں اسپین کے پانچ بڑے شہروں میں مسلمانوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ ستاسی ہزار (387,000) تھی ۔ (17/419-EB) حساب کی آسانی کے لئے اسپین سے مسلمانوں کے خاتمہ کی مدت کو ایک سو سال مان لیجئے ۔ اور اسپینی مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ کر کے اس کو پانچ لاکھ فرض کر لیجئے ۔ اب دیکھئے کہ اسپین کی آزمودہ تدبیر کو اگر ہندوستان میں اختیار کیا جائے تو یہاں کے ۲۰ کروڑ مسلمانوں کا خاتمہ کرنے کے لئے کتنی زیادہ مدت درکار ہوگی۔

علم الحساب بتاتا ہے کہ خاتمہ نسل کے اس عمل کے پورا ہونے میں چالیس ہزار سال لگ جائیں گے۔ ایک سو سال میں پانچ لاکھ انسانوں کو ھلاک کرنے کی رفتار سے جو مدت قرار پاتی ہے وہ یہی ہے۔

واضح ہو کہ خاتمہ نسل کے لئے ۴۰ ہزار سال کی یہ مدت کبھی اس وقت ہے جب کہ اس درمیان میں کوئی کبھی ناموافق صورت حال پیش نہ آئے۔ مثلاً توالد و تناسل کے ذریعہ مسلمانوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہ ہو ۔ ہندو اپنی موجودہ طاقت کو مسلسل چالیس ہزار سال تک برقرار رکھیں ۔ کوئی عالمی واقعہ اس رفتار میں خلل نہ ڈالے۔ ہندوؤں کے ساتھ وہ واقعہ نہ ہو جو تاتاری ظالموں پر ہوئی۔ اس طویل عرصہ میں ہندوؤں کے اندر بھی تبدیلیاں آئیں گی، ان کے عقائد اور نظریات بدلیں گے، وہ بھی ترقی کی منزلیں طے کریں گے، اس لئے کہ دنیا کبھی جمود کا شکار نہیں رہتی۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1991 All issues

Printed page