Al-Risala · May 1991 · page 46

Iraq agrees to unconditional pull-out

الرسالہ، مئی ۱۹۹۱، صفحہ ۴۶

ریڈرس ڈائجسٹ (فروری 1991) نے چھ صفحہ کی ایک رپورٹ چھاپی ہے اس کے لکھنے والے مسٹر فلک (Rachel Flick) ہیں۔ اس میں تفصیل کے ساتھ دکھایا گیا ہے کہ مغرب نے کس طرح صدام حسین کو بیوقوف بنا کر عراق کی دولت کو لوٹا۔ عراق کا تیل اور اس کی ۵۵ بلین ڈالر کی سالانہ آمدنی کا بیشتر حصہ مغربی ملکوں کو پہنچتا رہا۔ پچھلے ۲۰ سال سے عراق بیرونی فوجی ہتھیاروں کی خریداری پر ۱۴۱ ہزار ملین ڈالر سالانہ خرچ کرتا رہا ہے۔ مغربی ٹھیکیداروں کے ذریعہ صدام حسین نے اپنی ایرفورس کے لئے بے شمار نہایت مہنگے انڈر گراؤنڈ بیس تیار کرائے۔ وغیرہ صدام حسین کو عرب لیڈر بننے کا جنون تھا۔ اس جنون کو مغرب نے استعمال کیا۔ اس نے عراق سے سستاتیل خریدا اور اس کو نہایت مہنگے ہتھیار فروخت کئے ۔ اس طرح یہ خود مغرب ہے جس نے صدام حسین کو اپنے تجارتی اغراض کے لئے مسلح کیا۔ اسی کے ساتھ اس کا ایک سیاسی مقصد بھی تھا۔ مغرب یہ سمجھتا تھا کہ عراق اپنی فوجی طاقت کو ایران کے خلاف استعمال کرے گا، وہ اس کے دشمن کے خلاف ہتھیار ثابت ہو گا۔ مگر صدام حسین کو اپنے ڈکٹیٹرانہ مزاج کی وجہ سے حقائق کی بالکل خبر نہ تھی۔ انھوں نے ایران پر حملہ اور کویت پر حملے کے فرق کو نہیں سمجھا۔ ایران پر حملہ مغرب کو عین مطلوب تھا مگر کویت پر حملہ مغرب کے لئے عین غیر مطلوب تھا، کویت پر حملہ کر کے صدام حسین نے خود مغرب کے مفاد پر حملہ کر دیا۔ چنانچہ سارے مغرب نے متحدہ طور پر طے کیا کہ صدام حسین کو کچل دیا جائے ۔

مذکورہ مضمون میں لندن کے پروفیسر کوپٹز (Hans-Heino Kopietz) کا تبصرہ نقل کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ ہم نے (مغربی حکومتوں نے) اس معاملہ میں اپنی آنکھیں بند کر لیں اس لئے کہ اس سے ہم کو تجارتی فائدہ تھا۔ اور اس لئے کہ صدام ایران کے خلاف ہمارے لئے ایک مفید حربہ تھے۔ صدام ایک ایسا عفریت ہے جس کو خود مغرب نے پیدا کیا:

We closed our eyes because some business wanted to make money and because Saddam was a useful tool against Iran. Saddam is a Fran- kenstein monster that the West created. (150)

صدام اگر قومی تعمیر کا منصوبہ بناتے ۔ وہ مغرب کے ذریعہ اپنی زراعت اور صنعت کو ترقی دیتے ۔ وہ لوگوں کو تعلیم یافتہ بناتے تو عراق کا مستقبل اس سے مختلف ہوتا جو آج وہاں دکھائی دے رہا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 1991 All issues

Printed page