Al-Risala · June 1991 · page 45

United Nations High Commissioner for Refugees

الرسالہ، جون ۱۹۹۱، صفحہ ۴۵

نقشہ کو جدید معیار پر لایا جائے ۔ مثال کے طور پر ٹائمس آف انڈیا ( ۲۳ جون ۱۹۹۰) میں مسٹر پر دیپ شنائے (Pradeep Shenoy) کا مضمون چھپا تھا۔ انھوں نے ہندوستان میں ریاستوں کا نقشہ امریکی انداز میں مقرر کرنے کی تجویز پیش کی تھی ۔ ان کا مجوزہ نقشہ نیچے درج کیا جاتا ہے ۔

۱۹۴۷ سے پہلے کانگریس پارٹی نے عوام کو اپنے ساتھ لینے کے لئے جو وعدے کئے ان میں سے ایک یہ تھا کہ ریاستوں کی تقسیم لسانی بنیاد پر کی جائے ۔ یہ خالص مصلحت پرستانہ سیاست تھی۔ اس کی قیمت ہندوستان کو یہ دینی پڑی کہ آزادی کے بعد لسانی ریاستوں کا مطالبہ نہایت شدت کے ساتھ اٹھ کھڑا ہوا۔ نہرو اب اس کے موافق نہ تھے۔ مگر انھوں نے محسوس کیا کہ اگر ہم نے اس مطالبہ کو نہ مانا تو کانگریس کے لئے ریاستوں میں الیکشن جتنا مشکل ہو جائے گا ۔ دوبارہ مصلحت پرستانہ سیاست کے تحت ملک کی تقسیم زبان کی بنیاد پر کر دی گئی۔

امریکہ میں قیام کے دوران میں زیادہ تر جناب صغیر اسلم صاحب کے ساتھ رہا۔ ان کو میں نے الرسالہ کا ایک مضمون یاد دلایا۔ میں نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ اس طرح رہنا چاہتا ہوں کہ میں آپ کے لئے کسی بھی اعتبار سے مسئلہ نہ بنوں بلکہ کامل طور پر ”مسٹر نو پرابلم" بن کر رہوں ۔ مثلاً کھانے میں آپ میرے Map showing an ideal division of India

‹ Previous page Next page › Contents of June 1991 All issues

Printed page