وغیرہ
الرسالہ، جون ۱۹۹۱، صفحہ ۴۹
تعلقات ہیں۔ وہاں انھیں اکثر جانا ہوتا ہے۔ جب وہ جاتے ہیں تو فرم کے مالک (مشرو نو کمار) کو الرسالہ کا ایک دو مضمون ضرور سناتے ہیں۔ وہ اس کو بہت پسند کرتے ہیں۔ اسی طرح ہزاروں لوگ پورے ملک میں کر رہے ہیں۔
۹۔ نئی دہلی کے ہندی میگزین راشٹریہ وشواس (۳۱ مارچ (۱۹۹۱) نے الرسالہ کا ایک مضمون اپنے کالموں میں نقل کیا ہے۔ اس کا عنوان ہے ہندوواد پنر جاگرن میں ورودھ بھاس ۔ یہ اس مضمون کا ہندی ترجمہ ہے جو الرسالہ (ستمبر (۱۹۹) میں صفحہ ۱۴ پر " ایک مشورہ " کے عنوان سے چھپا تھا۔ ۱۰۔ حکومت ہند کے منسٹری آف ایجوکیشن کی طرف سے معیاری قومی کتابوں پر دو ضخیم جلدیں چھپی ہیں جو بذریعہ ڈاک ہمیں ملی ہیں:
National catalogue of international standard books number title 1985-1986 National Catalogue of ISBN titles 1986-1087 ان دونوں مجلدات میں اسلامی مرکز کی کتابوں کی فہرست دی گئی ہے۔ اول الذکر میں اس کو صفحہ ۴۴۴ پر دیکھا جاسکتا ہے اور ثانی الذکر میں صفحہ ۱۸۰ سے ۱۹۰ تک۔ ۱۱۔ انو بھا آرگنائزیشن کی طرف سے او دے پور ( راج سمند) میں ۱۷۔ ۲۱ فروری ۱۹۹۱ کو ایک کانفرنس ہوئی۔ اس کی تھیم (Peace & non-violent action) تھی ۔ اس موقع پر اسلامی مرکز کو مدعو کیا گیا تھا۔ مرکز کی طرف سے ڈاکٹر ثانی اثنین خاں نے شرکت کی۔ اور اسلامی نقطہ نظر پر ایک مقالہ پیش کیا۔ مقالہ کافی پسند کیا گیا۔ ۱۲۔ روم کا ایک ادارہ Comunità di Sant`Egidio جو وٹیکن کے ماتحت ہے۔ اس کے ایک ذمہ دار (Father Paolo Dall`oglio) اسلامی مرکز میں ۳۱ مارچ ۱۹۹۱ کو تشریف لائے انھوں نے اسلام اور مسیحیت کے موضوع پر تبادلۂ خیال کیا بعد میں ان کو اسلامی مرکز کا انگریزی لٹریچر پیش کیا گیا۔ انھوں نے اسلامی مرکز کی بعض کتابوں کا اطالوی زبان میں ترجمہ کرنے کی خواہش کی جس کی ان کو اجازت دے دی گئی۔
‹ Previous page Next page › Contents of June 1991 All issues