جاپان میں دعوت
الرسالہ، جولائی ۱۹۹۱، صفحہ ۲۱
جاپان میں دعوت
۲۶ اپریل ۱۹۹۱ کو جناب عبدالقادر خاں صاحب ( پیدائش ۱۹۳۶ ) سے ملاقات ہوئی وہ بمبئی میں رہتے ہیں (2615016 .Tel) انھوں نے بتایا کہ وہ بین اقوامی نمائش (70 Expo) کو دیکھنے کے لئے ۱۹۷۰ء میں جاپان (ٹوکیو) گئے تھے۔ وہاں وہ ایک ہفتہ تک رہے۔ وہ اپنے گروپ کے ساتھ ٹوکیو ائیر پورٹ پر اترے تو وہاں کچھ جاپانی باشندے پہلے سے موجود تھے۔ انھوں نے پیش کش کی کہ آپ میں سے جو صاحب ہمارے ساتھ قیام کرنا پسند کریں، ان کو ہم اپنے گھر لے جانے کے لئے تیار ہیں۔ عبدالقادر خاں صاحب جاپانیوں کو قریب سے دیکھنا چاہتے تھے۔ چنانچہ اس پیش کش کو قبول کرتے ہوئے وہ ایک جاپانی کے ساتھ چلے گئے۔
عبدالقادر صاحب کو ایک ہفتہ تک اس جاپانی خاندان کے ساتھ رہنے کا موقع ملا۔ دن کا بیشتر وقت باہر نمائش وغیرہ دیکھنے میں گزرتا۔ شام کو وہ جاپانی کے گھر آجاتے اور رات اس کے یہاں گزارتے تھے۔ چوں کہ جاپانی نے اپنے گھر ٹھہرانے کے لئے کوئی معاوضہ نہیں لیا تھا، ان کو خیال ہوا کہ وہ انھیں کوئی تحفہ دیں۔ چنانچہ انھوں نے ٹوکیو میں جاپانی ساخت کا ایک کیمرہ خریدا اور اس کو اپنے میزبان کے بچہ کو بطور تحفہ پیش کیا۔
جاپانی میزبان نے تحفہ قبول کر لیا۔ اس کے بعد اس نے کہا کہ یہ کیمرہ آپ نے جہاں سے خریدا ہے، اس نے آپ کو اس کی رسید دی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ہاں۔ جاپانی نے بہت نرمی اور شرمندگی کے ساتھ کہا کہ بڑی مہربانی ہوگی اگر آپ وہ رسید ہم کو دے دیں۔ چنانچہ عبد القادر صاحب نے وہ رسید انھیں دے دی۔
تاہم عبدالقادر صاحب کے ذہن میں یہ سوال تھا کہ جاپانی نے کیوں ایسا کیا۔ آخر رسید کو لے کر وہ اس کو کیا کرے گا۔ انھوں نے معافی مانگتے ہوئے اپنے جاپانی میزبان سے کہا کہ اگر کوئی ہرج نہ ہو تو آپ مجھے یہ بتانے کی زحمت گوارا کریں کہ کیمرہ کی رسید کیوں آپ نے طلب فرمائی۔ جاپانی نے کہا کہ اصل یہ ہے کہ آپ یہاں ٹورسٹ (سیاح) کے طور پر آئے ہیں۔ ہمارے ملک میں یہ قاعدہ ہے کہ ٹورسٹ لوگوں کو جاپانی مصنوعات خصوصی رعایت پر دی جاتی ہیں۔ مثلاً یہ کیمرہ جولائی ۱۹۹۱ | رسالہ 21
‹ Previous page Next page › Contents of July 1991 All issues