Al-Risala · July 1991 · page 22

جاپان میں دعوت

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۱، صفحہ ۲۲

آپ کو چالیس فی صد کم قیمت پر دیا گیا ہوگا۔ یہ اس صورت میں ہے جب کہ کیمرہ ملک کے باہر جارہا ہو۔ مگر اب یہ کیمرہ ملک کے اندر رہے گا اس لئے اب اس پر رعایت کا حق باقی نہیں رہتا۔ آپ سے یہ رسید ہم نے اس لئے لی ہے کہ ہم اس کولے کر دکان پر جائیں گے اور وہاں اس کی بقیہ قیمت ادا کریں گے، تاکہ ہماری وجہ سے جاپان کا قومی نقصان نہ ہونے پائے۔

اس قسم کے واقعات بار بار الرسالہ میں آتے رہے ہیں۔ وہ جاپانیوں کے قومی کیریکٹر کو بتاتے ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جاپانی لوگ کتنے زیادہ با اصول اور باکردار ہوتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ جاپان کے باشندے اپنی فطرت پر ہیں۔ وہ اپنے فطری اوصاف پر قائم ہیں۔ اور فطری اوصاف جب شرعی اوصاف کی صورت اختیار کر لیں تو اسی کا نام اسلام ہے۔ یہی مطلب ہے اس حدیث کا جس میں فرمایا گیا ہے کہ جاہلیت میں جو لوگ بہتر ہوں وہی اسلام میں بھی بہتر ہوتے ہیں خیاركم في الجاهلية خياركم في الاسلام۔

ایک سفر میں میری ملاقات ایک جاپانی نومسلم سے ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ جاپانی لوگ اپنی فطری استعداد کی بنا پر اسلام سے بہت قریب ہیں۔ جاپانی قوم بالقوہ طور پر مسلمان ہی ہے: Japanese people are potentially Muslims. آج سخت ترین ضرورت ہے کہ جاپانیوں تک اسلام کی دعوت پہنچائی جائے۔ مگر اس کے لئے جاپانی زبان کو جاننا بہت ضروری ہے۔ کاش ہمارے کچھ نوجوان اس مقصد کے لئے اپنے آپ کو وقف کر سکیں۔ وہ جاپانی زبان سیکھ کر اس میں بخوبی واقفیت حاصل کریں اور پھر جاپان جا کر وہاں کے لوگوں کو اسلام کی دعوت پہنچائیں۔

اسلام دین فطرت ہے۔ وہ ان لوگوں کو فوراً اپیل کرتا ہے ہو،جنہوں نے اپنی فطرت کو بچایا ہو، جنھوں نے اپنی فطرت کو بگڑنے سے محفوظ رکھا ہو۔ []

پونہ میں الرسالہ اور اسلامی مرکز کی کتابوں کے لیے مندرجہ ذیل پتہ پر رابطہ قائم کریں:

ISLAMIC BOOK CENTRE 1050 Raviwarpet PUNE 411 002 Phone: 448330.

‹ Previous page Next page › Contents of July 1991 All issues

Printed page