Al-Risala · July 1991 · page 30

ایک غلطی بھی

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۱، صفحہ ۳۰

انتقال ہو گیا ۔

زندگی میں ایک غلطی بھی سارے امکان کو بر باد کر دیتی ہے اور آدمی کو ناکامی کے آخری کنارے پہنچا دیتی ہے ۔

یہی قاعدہ زندگی کے تمام معاملات کا ہے ۔ یہاں ہر "نیم" کے ساتھ ایک کیڑا ہے ۔ یہاں ہر معاملے کے ساتھ اس کی ایک کمزوری لگی ہوئی ہے ۔ آدمی کو ان کمزوریوں سے آخری حد تک محتاط رہنا ہے ۔ وہ جس معاملے میں بھی غفلت برتے گا ، اس کی کمزوری اپنا کام کرے گی اور اس کے سارے معاملے کو بگاڑ کر رکھ دے گی ۔

نیم کے درخت کا مالک اگر کیڑے کے خلاف احتجاج کرے تو کبھی ایسا ہونے والا نہیں کہ نیم کے تنے میں کیڑے نہ لگیں ۔ اس کیڑے کا وجود قانون قدرت کے اذن کے تحت ہے ۔ اور جس چیز کے پیچھے قانون قدرت کا اذن شامل ہو ، اس کو ختم کرنا کسی بھی طرح ممکن نہیں ۔ اسی طرح انسانی زندگی کے معاملات میں جو " کیڑے لگتے ہیں ، وہ بھی قانون قدرت کی بنا پر ہیں ۔ وہ بہر حال باقی رہیں گے ۔ ان کے خلاف احتجاج اور شکایت کا طوفان برپا کرنا سراسر لا حاصل ہے ۔ ان کے مقابلہ میں ہم کو بچاؤ کی تدبیر تلاش کرنا ہے نہ کہ ان کے خلاف احتجاجی نعرے لگانا ۔

بچاؤ یا تحفظ اس دنیا کا ایک مستقل اصول ہے ۔ اس دنیا میں وہی لوگ زندہ رہ سکتے ہیں جو اپنے بچاؤ کا اہتمام کرتے ہوں ۔ جو لوگ اپنے بچاؤ کی طرف سے غافل ہو جائیں ، ان کے لئے خدا کی اس دنیا میں ہلاکت کے سوا اور کچھ نہیں ۔

الرسالہ کا قاری وہ ہے جو الرسالہ کو ایک سے زیادہ بار پڑھے ۔

الرسالہ کو پسند کرنے والا وہ ہے جو الرسالہ کی ایجنسی لے کر اس کو پھیلائے

‹ Previous page Next page › Contents of July 1991 All issues

Printed page