Al-Risala · July 1991 · page 47

The magazine of Western living

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۱، صفحہ ۴۷

ٹائمز آف انڈیا کے تحت آنکھ کا ادارہ (ٹائمز آئی ریسرچ فاؤنڈیشن) قائم ہے۔ اس کا ایک انگریزی نیوز لیٹر چھپتا ہے جس کا نام (Nigah) ہے۔ اس کے شمارہ جنوری 1991 میں الرسالہ انگریزی کا ایک مضمون نقل کیا گیا ہے۔ اس کو اس کے صفحہ ۸۔ ۱۰ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اسی طرح مختلف عمومی قسم کے پرچے الرسالہ کے مضامین نقل کرتے رہتے ہیں۔

۲۔ خوا جہ کلیم الدین صاحب نیو یارک میں مقیم ہیں۔ انھوں نے خط اور ٹیلیفون کے ذریعہ مطلع کیا ہے کہ وہاں وہ انگریزی الرسالہ اور انگریزی لٹریچر پھیلانے میں مصروف ہیں۔ خدا کے فضل سے لوگ کافی پسند کر رہے ہیں۔ لوگ کتابیں حاصل کرکے دعوتی طور پر ان کو امریکیوں تک پہنچارہے ہیں۔ خواجہ کلیم الدین صاحب کا خیال ہے کہ جلد ہی وہ انشاء اللہ الرسالہ انگریزی کا امریکی ایڈیشن نیو یارک سے چھاپنا شروع کردیں گے۔

ولی محمد انصاری صاحب نے جناب شہی صاحب کے تعاون سے گاڈ آرائز زکا مراٹھی زبان میں ترجمہ کیا ہے۔ ترجمہ کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ اب اس کی چھپائی کا مرحلہ ہے۔ ان کا منصوبہ ہے کہ کتاب کے اس مراٹھی ایڈیشن کو ”نہ فائدہ نہ نقصان“ کے اصول پر شائع کیا جائے۔ اب ان کے سامنے کتاب کی چھپائی کا مسئلہ ہے۔ اور اس کے لئے ضروری فنڈ درکار ہے۔ اس سلسلہ میں جو صاحبآن تعاون کرنا چاہیں، وہ حسب ذیل پتہ پر خط و کتابت فرمائیں :

Wali Muhammad Ansari, Jawhari Manzil, Maulvigunj, Dhulia 424 001 مارچ 1991 کو آل انڈیا ریڈیو سے صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر نشر کی گئی۔ تقریر کا موضوع تھا : رمضان کی برکتیں ۔ اس تقریر میں سادہ اور مختصر انداز میں رمضان کے مہینہ کی خیر و برکت کو بتایا گیا۔

بنگلور کے حلقہ الرسالہ نے مقامی دکانداروں کو تیار کیا ہے۔ وہ مرکز کی چھوٹی کتابیں

‹ Previous page Next page › Contents of July 1991 All issues

Printed page