Al-Risala · July 1991 · page 48

The magazine of Western living

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۱، صفحہ ۴۸

اپنے یہاں رکھتے ہیں اور ان کو اپنے خریداروں کو بطور تحفہ پیش کرتے ہیں۔ یہ طریقہ دوسرے مقامات پر بھی اختیار کرنا چاہئے۔

۲۰۰ حدیثوں پرمشتمل احادیث کا ایک منتخب مجموعہ تیار کیا گیا ہے۔ اس کا انگریزی ترجمہ کما نڈر یوسف خاں صاحب نے کیا ہے۔ یہ مجموعہ انشاء اللہ اردو، ہندی اور انگریزی میں شائع کیا جائے گا۔

بعض مقامات پر لوگ اس طریقہ کا تجربہ کر رہے ہیں کہ وہ اتوار کی صبح کو بریف کیس میں مرکز کی کتا بیں لے کر لوگوں کے گھروں پر جاتے ہیں اور ان کو کتا بیں دکھاتے ہیں۔ اس طرح کتابیں نئے نئے حلقوں میں پھیل رہی ہیں۔ یہ طریقہ ہر جگہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

”انقلاب“ بمبئی کا کثیر الاشاعت روز نامہ ہے۔ جناب محمد افضل لادمی والے اس کے بہت سے شمارے بھیجے ہیں۔ ان سے معلوم ہوا کہ انقلاب میں ہر روز الرسالہ کا ایک مضمون نمایاں طور پر شائع کیا جا رہا ہے۔ اس کے ذریعہ سے الرسالہ کا پیغام وسیع تر حلقوں میں پہنچ رہا ہے۔ ادارہ انقلاب کا یہ تعاون قابل ستائش ہے۔

ایک خاص حلقہ کے کچھ ”اصاغر“ صدر اسلامی مرکز کے خلاف تنقیدی مضامین اور کتابیں چھاپ رہے ہیں۔ یہ لوگ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ اس مہم میں انھیں اپنے ”اکابر“ کی تائید وحمایت حاصل ہے۔ اس سلسلہ میں صدر اسلامی مرکز نے بعض استفسارات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنقیدیں موجودہ حالت میں قابل اعراض ہیں۔ تا ہم یہ ناقدین اگر اپنے دعوے میں صحیح ہیں تو وہ اپنے حلقہ کے بزرگ محترم کی تصدیق اپنے حق میں شائع کریں۔ اگرمولانا محترم نے ان تنقیدوں کی واضح تصدیق کر دی تو انشا اللہ ان کا تجزیہ کیا جائے گا۔ بصورت دیگر ان کو نظر انداز کیا جائے گا۔

ایک صاحب لکھتے ہیں : خالق کائنات کا عظیم احسان ہے کہ آپ کی تحریروں کے ذریعہ اسلام کا صحیح اور بغیر آمیزش تصور ملا۔ الرسالہ پڑھنے سے زبان پر تالے پڑجاتے ہیں ۔ اور دل کھل جاتے ہیں۔ دل آخرت کہنا ہے اور زبان دوسروں کے لئے سلامتی سلامتی۔

‹ Previous page Next page › Contents of July 1991 All issues

Printed page