Al-Risala · August 1991 · page 47

Saddam has 47 days to get out

الرسالہ، اگست ۱۹۹۱، صفحہ ۴۷

سیرتِ رسول پر سادہ و واقعاتی انداز کی ایک کتاب زیر تیاری ہے۔ یہ کتاب ہجرت تک لکھی جا چکی ہے۔ ساتھ ساتھ اس کی کتابت بھی ہو رہی ہے۔ ونگ کمانڈر یوسف خاں صاحب اس کا انگریزی ترجمہ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر برن اسٹارف (Dr Dagmar Bernstorff) جرمنی کی ہیڈل برگ یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ موصوفہ ۱۰ اپریل کو اسلامی مرکز میں آئیں۔ انھوں نے صدر اسلامی مرکز سے ہندوستان کے مسلمانوں کے بارہ میں بات چیت کی۔ انھوں نے بتایا کہ الرسالہ انگریزی کے کچھ شمارے انھوں نے پڑھے ہیں۔ اس کے مزید شمارے وہ اپنے ساتھ لے گئیں۔ انھوں نے کہا کہ الرسالہ مجھے بہت پسند ہے۔ چنانچہ میں نے اگست ۱۹۹۰ء جرمنی کے ریڈیو پر اپنی جرمن تقریر میں الرسالہ کا ذکر کیا۔ میں نے کہا کہ الرسالہ انڈیا کا واحد پرچہ ہے جو ہندوستانی مسلمانوں کو حقیقت پسندی کا سبق دے رہا ہے۔ اس کا پیغام ہے کہ مسلمانوں کو ماضی کی گلوری میں گم رہنے کے بجائے اپنے مستقبل کی تعمیر میں سرگرم ہونا چاہئے‘۔ آل انڈیا ریڈیو کی طرف سے رمضان کے مہینہ میں "سحر گاہی" کا پروگرام چلایا گیا۔ اس کے تحت ہر روز قرآن کی تلاوت اور اس کا ترجمہ سنایا جاتا تھا۔ اس موقع پر آل انڈیا ریڈیو کے عملہ نے تذکیر القرآن کا انتخاب کیا۔ چنانچہ تلاوت کے بعد اس کا ترجمہ تذکیر القرآن سے سنایا جاتا رہا۔ بھارتیہ شکشن منڈل (نئی دہلی) کے زیر اہتمام ۶ اپریل ۱۹۹۱ء کو جھنڈے والان (نئی دہلی) میں ایک سیمنار ہوا۔ اس سیمنار کا عنوان یہ تھا :

‹ Previous page Next page › Contents of August 1991 All issues

Printed page