Al-Risala · August 1991 · page 48

Saddam has 47 days to get out

الرسالہ، اگست ۱۹۹۱، صفحہ ۴۸

طور پر پڑھا جاتا ہے۔ وہ لکھتے ہیں :

اقوال حکمت " کا انگریزی ترجمہ ہو چکا ہے۔ اس وقت وہ چھپائی کے مرحلہ میں ہے۔ اس کے بعد ان شاء اللہ اس کتاب کا ہندی ترجمہ بھی شائع کیا جائے گا۔

تذکیر القرآن کا ایک نیا ایڈیشن تیار کیا جا رہا ہے۔ اس میں صرف عربی متن اور اردو ترجمہ ہو گا۔ پوری کتاب ایک جلد میں ہو گی۔

الرسالہ کا ایک خاص نمبر زیر تیاری ہے۔ اس کا نام " رہنمائے حیات " ہوگا۔ اس کا ہر مضمون ایک صفحہ کا ہو گا۔ اس میں بتایا جائے گا کہ زندگی کی تعمیر کامیاب طور پر کس طرح کی جائے۔ حافظ عبد الرزاق صاحب احمد آبادی تراویح سنانے کے لئے شکاگو (امریکہ) گئے۔ وہاں سے وہ اپنے خط میں لکھتے ہیں : آپ نے تذکیر القرآن کے نام سے قرآن کا جو ترجمہ شائع کیا ہے، یہاں ایک مسجد میں اس کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اکثر لوگ اہتمام سے اس کا مطالعہ کرتے ہیں۔ میں نے بھی مطالعہ کیا۔ بہت فرحت ہوئی، بہت آسان ہے۔ تذکیر القرآن کو آڈیو ٹیپ پر لایا جا رہا ہے۔ ایک جلد کی ریکارڈنگ ہو چکی ہے۔ اندازہ ہے کہ تقریباً 45 کیسٹ پر پوری تذکیر القرآن آجائے گی ۔

مولانا عبد الرحیم رشادی (پلاپتی، تامل ناڈو) نے اطلاع دی ہے کہ انھوں نے " روشن مستقبل " کا ترجمہ تامل زبان میں مکمل کر لیا ہے اور اب اس کو چھاپنے کا انتظام کر رہے ہیں۔ اسی طرح وہ مرکز کی دوسری کتابیں بھی تامل زبان میں ترجمہ کر کے چھاپنا چاہتے ہیں۔ " فلیش ڈائری " اردو میں الرسالہ مئی ۱۹۹۱ میں شائع ہوئی ہے۔ اب اس کا ترجمہ عربی، ہندی، انگریزی میں کیا جا رہا ہے۔ انشاء اللہ وہ بقیہ تینوں زبانوں میں بھی شائع

‹ Previous page Next page › Contents of August 1991 All issues

Printed page