دنیا کے لیے رحمت
الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۱، صفحہ ۵۰
ذریعہ بن جائے ۔
یہ صرف اس وقت ممکن تھا جب کہ خدا کا دین ہمیشہ کے لیے ایک محفوظ دین بن چکا ہو۔ پچھلے زمانوں میں ایسا ممکن نہ ہوسکا۔ کیونکہ پیغمبروں کو انسانوں کی اتنی بڑی تعداد نہیں ملی جو دین کی حمایت کر کے عالم اسباب میں اس کی حفاظت کا انتظام کرتی۔ یہی وجہ ہے کہ ہر پیغمبر کا دین اس کے بعد مٹایا جاتا رہا۔ آج پچھلے پیغمبروں میں سے کسی بھی پیغمبر کی تاریخ موجود نہیں ، اور نہ کسی پیغمبر کی کتاب محفوظ حالت میں پائی جاتی ہے ۔
اس مقصد کے لیے ضرورت تھی کہ خدا کے دین کو مجرد نظریہ کی سطح سے اٹھا کر اس کو عملی انقلاب کے درجہ تک پہنچا دیا جائے ۔ اس کے لیے ضرورت تھی مخالف دین طاقتوں کا زور توڑ دیا جائے تاکہ وہ ماضی کی طرح اس دین کو مٹانے میں کامیاب نہ ہوسکیں ۔ اس کے لیے ضرورت تھی کہ خدا کے دین کی پشت پر ایک طاقت ور امت کھڑی کر دی جائے جو تمام مخالفین کے علی الرغم اس کی محافظ اور امین بن سکے ۔ اس کے لیے ضرورت تھی کہ خدا کے دین کی بنیاد پر ایک مکمل تاریخ وجود میں آجائے تاکہ خدا کے دین کی پشت پر ایک عملی نمونہ موجود رہے جو ہر دور کے انسانوں کی رہنمائی کرتا رہے ۔ یہ منصوبہ بلاشبہ تاریخ کا مشکل ترین منصوبہ تھا۔ اصحاب رسول نے ہر قسم کی رکاوٹوں اور مشکلوں کے باوجود پیغمبر آخر الزماں کا ساتھ دے کر اس کو مکمل کیا۔ اس کے لیے انھوں نے اپنا وطن اور اپنے عزیز و اقارب کو چھوڑ دیا۔ قریش آپ کے دشمن ہوگئے ۔ مگر صحابہ نے اپنے جان و مال کو لٹا کر پیغمبر کی مدد کی۔ حنین کی جنگ میں دشمنوں نے آپ پر تیروں کی بارش کر دی۔ اس وقت صحابہ کی ایک جماعت نے آپ کو چاروں طرف سے اپنے گھیرے میں لے لیا۔ ان کے جسموں پر تیر اس طرح لٹک رہے تھے جس طرح ساہی کے جسم پر کانٹے لٹکتے ہیں۔ مگر انھوں نے پیغمبر کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ روم و ایران کی طاقتور سلطنتیں خدا کے دین کی دشمن ہو گئیں۔ صحابہ نے ان طاقتور چٹانوں کو توڑ ڈالا ، وغیرہ۔ صحابہ کرام نے ہر قربانی کی قیمت پر پیغمبر آخر الزماں کا ساتھ دیا۔ انھوں نے اپنے بے پناہ عمل سے وہ تاریخی حالات پیدا کیے جس کے بعد سنت اللہ کے مطابق نبیوں کا سلسلہ ختم ہوا اور انسانیت بار بار دنیوی ہلاکت کے انجام سے بچ گئی ۔ نبوت رحمت کا قیام ایک خدائی منصوبہ تھا، مگر یہ اصحاب رسول ہی تھے جنھوں نے عالم اسباب میں اس منصوبہ کو مکمل کیا۔ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین ۔
‹ Previous page Next page › Contents of September 1991 All issues