Al-Risala · September 1991 · page 49

دنیا کے لیے رحمت

الرسالہ، ستمبر ۱۹۹۱، صفحہ ۴۹

وقيل هو رحمة للمومنين فى الدارين وللكافرين فى الدنيا بـتـاخـيـر عذاب الاستصال والمسخ والخسف ( تفسير النسفى (۹۱/۳)

فكان رحمة للعالمين حتى الكفار رُحِمُوا به حيث أخر عقوبتهم ولم يستأصلهم بالعذاب (كالمسخ والخسف والغرق (صفوة التفاسير (۲۴۷/۲) اور کہا گیا ہے کہ آپ اہل ایمان کے لیے دونوں عالموں میں رحمت ہیں۔ اور اہل انکار کے لیے دنیا میں رحمت، کیونکہ ان پر مہلک عذاب اور مسخ اور دھنسائے جانے کا عذاب ٹال دیا گیا۔

آپ منکرین تک کے لیے رحمت تھے۔ آپ کی وجہ سے ان کی سزا مؤخر ہوگئی اور ان پر عذاب متأصل نہیں آنا، مثلاً مسخ ، دھنسانا اور غرق کرنا۔ روى البخاري في التاريخ عن أبي هريرة ، قال : إنما بعثت رحمة ولم أبعث عذابا۔ وقال ابن عباس: هو رحمة للكافر في الدنيا بتأخير العذاب عليهم ورفع المسخ والخسف والاستئصال ( التفسير المظہری ۲۴۴/۶)

بخاری نے اپنی تاریخ میں ابو ہریرہ سے روایت کیا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ میں رحمت بنا کر بھیجا گیا ہوں، میں عذاب بنا کر نہیں بھیجا گیا۔ اور عبد اللہ بن عباس نے کہا کہ آپ منکرین کے لیے دنیا میں ان پر عذاب ٹل جانے کی وجہ سے رحمت ہیں اور مسخ اور خسفاً اور مہلک عذاب اٹھا لیے جانے کی وجہ سے۔ ر (appointment) کا مگر دنیا میں "رسول رحمت" کا دور لانا سادہ طور پر تقرری (appointment) کا معاملہ نہ تھا۔ یہ ایک نئی تاریخ کو ظہور میں لانے کا معاملہ تھا۔ اس کے لیے ضرورت تھی کہ ایک طاقت ور انسانی ٹیم رسول رحمت کی کامل معاونت کرے اور اسباب وعلل کے تمام تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے مطلوبہ تاریخی انقلاب لے آئے۔ اصحاب رسول اپنے اعلیٰ شعور اور اپنی بے پناہ قربانیوں کے ذریعہ یہی طاقت ور ٹیم بنے۔ انھوں نے رسول رحمت کے خدائی منصوبہ کو عملاً قائم کیا۔ قرآن کے مطابق ، موجودہ دنیا انسان کے لیے آزمایش گاہ ہے۔ یہاں انسان کو آزادی دے کر دیکھا جا رہا ہے کہ کون اچھا عمل کرتا ہے اور کون برا عمل ۔ انسان کے اسی ریکارڈ کے مطابق اس کے ابدی انجام کا فیصلہ کیا جائے گا۔ خدا کے پیغمبر انسان کو اسی نوعیت حیات کی خبر دینے کے لیے آتے تھے۔ جب آخری رسول پر پیغمبروں کی آمد کا سلسلہ ختم کیا گیا تو اس کے بعد اللہ نے چاہا کہ دین پیغمبر کو ذاتِ پیغمبر کا بدل بنا دیا جائے۔ زندہ پیغمبر کے بجائے پیغمبر کا لایا ہوا ہدایت نامہ لوگوں کے لیے ہدایت کا

‹ Previous page Next page › Contents of September 1991 All issues

Printed page