نیا دور
الرسالہ، جنوری ۱۹۹۱، صفحہ ۴۵
رہے۔ یہ سب بلا شبہ بے فائدہ تھا، مسلمانوں کے لئے اس معاملہ میں مفید بات صرف ایک ہے۔ اور وہ یہ کہ وہ برادرانِ وطن سے اپنے تعلقات کو بہتر بنائیں، یہی ان کے لئے پہلے بھی درست طبقہ تھا اور آج بھی یہی ان کے لئے درست طریقہ ہے ۔
مسلمان اور ہند و سب ایک ہی انسانی نسل کے افراد ہیں۔ دونوں کا ایک ہی مشترک وطن ہے دونوں کا مفاد ایک دوسرے کے ساتھ وابستہ ہے۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ ان کے ساتھ بھائیوں کی طرح رہیں ۔ اگر کسی معاملہ میں کوئی اختلافی بات پیدا ہو تو اس پر اسی طرح تحمل اور بردباری کا انداز اختیار کریں، جس طرح وہ اپنے گھر اور خاندان میں اس طرح کے معاملات میں ہمیشہ کرتے ہیں ۔ مسلمانوں نے اگر ایسا کیا تو اسلام کے مطابق، وہ اپنے قومی اور وطنی پڑوسی کے حقوق ادا کریں گے اور اسی کے ساتھ یقینی طور پر وہ اس امن کو بھی حاصل کر لیں گے جو انہیں اس ملک میں اپنے مستقبل کی تعمیر کے لئے درکار ہے ۔
‹ Previous page Next page › Contents of January 1991 All issues