Al-Risala · October 1991 · page 30

قرآن کا فلسفہ

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۱، صفحہ ۳۰

۳۔ تصدیق (verification)

اس کا مطلب یہ ہے کہ اولاً آدمی کے سامنے کچھ واقعات آتے ہیں۔ ان واقعات کی توجیہہ کے لیے اس کے ذہن میں ایک مفروضہ قائم ہوتا ہے۔ اب وہ مزید مطالعہ شروع کرتا ہے۔ اگر مزید یا وسیع تر مطالعہ اس کے مفروضہ کی تصدیق کرے تو مان لیا جائے گا کہ وہ حقیقت ہے۔ اس آخری مرحلہ میں پہنچ کر ابتدائی مفروضہ ثابت شدہ حقیقت (proved fact) بن جاتا ہے۔

اس کی ایک سادہ سی مثال یہ ہے کہ زمین پر قدیم انسان نے دیکھا کہ یہاں خشکی کے حصے بھی ہیں اور سمندر بھی۔ اس نے ابتدائی طور پر یہ مفروضہ قائم کیا کہ زمین پر آدھا حصہ خشکی ہے اور آدھا حصہ پانی۔ یہ مفروضہ یونانی فلسفیوں کے زمانے سے لے کر ابنِ خلدون تک قائم رہا۔

اس کے بعد خشکی اور سمندر کے سفروں سے آدمی نے یہ جانا کہ خشکی کے مقابلے میں پانی کا حصہ زمین پر زیادہ ہے۔ اس دوسرے مشاہدے سے پہلا مفروضہ رد ہو گیا۔ اب دوسرا مفروضہ یہ قائم ہوا کہ زمین پر پانی کا حصہ دو تہائی ہے اور خشکی کا حصہ ایک تہائی۔ اس کے بعد مزید ذرائع انسان کو حاصل ہوئے اور یہ ممکن ہو گیا کہ خشکی کے حصے اور پانی کے حصے کی باقاعدہ پیمائش کی جا سکے۔ چنانچہ باقاعدہ پیمائش سے معلوم ہوا کہ زمین کی سطح پر پانی کا حصہ ۷۱ فی صد ہے اور خشکی کا حصہ ۲۹ فی صد ۔ بعد کے اس مشاہدہ نے دوسرے مفروضہ کی تصدیق کر دی اور وہ مسلّمہ حقیقت کے طور پر مان لیا گیا۔ قرآن کا فلسفہ بھی تقریباً یہی ہے۔ البتہ مقدمات کی ترتیب کے اعتبار سے دونوں میں معمولی فرق پایا جاتا ہے۔ قرآن کا فلسفہ یا قرآن کا طریقِ تفکیر معمولی فرق کے ساتھ یہ ہے کہ اس میں سب سے پہلے ”مفروضہ“ قائم ہوتا ہے۔ اس کے بعد ”مشاہدہ“ کی روشنی میں اس پر غور و فکر کیا جاتا ہے۔ اور پھر آخر میں ”تصدیق“ کا درجہ آتا ہے۔ یعنی قرآن کے دعویٰ (مفروضہ) کو لے کر اس پر غور کرنا۔ اور پھر غور و فکر کی سطح پر مفروضہ کی واقعیت ثابت ہونے کے بعد اس کو مسلّمہ حقیقت مان لینا ۔ اسی آخری درجہ معرفت کا نام مسلّمہ آن کی اصطلاح میں ایمان ہے۔

گویا سائنس کے طریقِ علم کی ترتیب یہ ہے کہ مشاہدہ ۔ مفروضہ ۔ تصدیق۔ اس کے بجائے قرآن کے طریقِ علم کی ترتیب یہ ہے کہ مفروضہ ۔ مشاہدہ۔ تصدیق :

Science: observation-hypothesis-verification. Qur'an : hypothesis-observation-verification.

‹ Previous page Next page › Contents of October 1991 All issues

Printed page