Al-Risala · January 1991 · page 4

خدا کی حفاظت میں

الرسالہ، جنوری ۱۹۹۱، صفحہ ۴

خدا کی حفاظت میں

اسلام دین محفوظ ہے۔ مسلمان اس دین محفوظ کے حامل ہیں۔ مسلمانوں کی اس حیثیت نے ان کو بھی ایک محفوظ گروہ بنا دیا ہے۔ جس طرح اسلام کو مٹانا ممکن نہیں، اسی طرح مسلمانوں کو مٹانا بھی ممکن نہیں۔ اسلام اور مسلمانوں کے لئے خدا کی یہ حفاظت جاری رہے گی، یہاں تک کہ قیامت آجائے۔ مسلم امت کے ساتھ خدا کے اس معاملہ کا اظہار بار بار ہوا ہے۔ دور اول میں کہ مسلمانوں کے قیام کو ناممکن بنا دیا گیا۔ عین اس وقت مدینہ کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے لئے ایک طاقت ور مرکز فراہم کر دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد عرب قبائل میں عمومی بغاوت پیدا ہو گئی جس کو تاریخ میں فتنہ ارتداد کہا جاتا ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ نے اپنی خصوصی مدد سے فتنے کے پیدا ہوتے ہی اس کو کچل دیا۔ خلافت راشدہ کے زمانہ میں رومی شہنشاہیت اور ایرانی شہنشاہیت نے مسلمانوں کو ختم کرنا چاہا مگر اللہ کی مدد سے مسلمان خود ان شہنشاہیتوں کو ختم کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔ اس کے بعد یورپ کی مسیحی سلطنتوں نے متحدہ طور پر مسلم دنیا پر حملہ کر دیا تا کہ شام و فلسطین پر قبضہ کر لیں۔ مگر دو سو سالہ جنگ کے باوجود ان کو مکمل شکست ہوئی۔ آخری عباسی خلیفہ کے زمانہ میں تاتاری قبائل نے مسلم سلطنت کو تاراج کر دیا۔ سمرقند سے لے کر بغداد تک تمام مسجدوں کو ڈھا دیا۔ مگر صرف پچاس سال کے اندر تاریخ بدل گئی۔ تاتاریوں نے اسلام قبول کر لیا۔ انہوں نے ڈھائی ہوئی مساجد کو دوبارہ تعمیر کیا اور ان مسجدوں میں سجدہ کر کے خدا کے مقابلہ میں اپنے عجز کا اقرار کیا۔ انیسویں صدی کے وسط میں مغل سلطنت ختم ہوئی۔ بیسویں صدی کے آغاز میں عثمانی خلافت کا خاتمہ ہو گیا۔ بظاہر ایسا معلوم ہوا کہ اب مسلمانوں کے لئے دنیا میں کوئی مستقبل نہیں۔ مگر دوسری جنگ عظیم کے بعد لوگوں نے دیکھا کہ دنیا کے نقشہ پر پچاس سے زیادہ کی تعداد میں آزاد مسلم ممالک وجود میں آگئے ہیں اور تمام اسلامی سرگرمیاں از سر نو نئی قوت و وسعت کے ساتھ جاری ہو گئی ہیں۔ مسلمانوں کو امت مرحومہ کہا جاتا ہے، یہ بات صحیح نہیں۔ البتہ مسلمان امت محفوظ ہیں۔ یعنی ان کے اندر بگاڑ کے باوجود ان پر عذاب متأصل نہیں آئے گا، اور کوئی قوم ان پر اتنا قابو نہ پا سکے گی کہ وہ ان کو بالکل مٹا دے۔ اس کا سبب کوئی فضیلت نہیں ہے۔ یہ دنیوی حفاظت مسلمانوں کو تمام تر ختم نبوت کے

‹ Previous page Next page › Contents of January 1991 All issues

Printed page