Al-Risala · December 1991 · page 30

الفاظ ختم نہیں ہوتے

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۱، صفحہ ۳۰

تھی۔ ایسی حالت میں جنگ واضح طور پر ہلاکت کے ہم معنی تھی۔ اس کے باوجود ٹیپو نے جنگ کی اور مارے گئے ۔ مگر یہ طریقہ صحیح نہیں۔ حضرت موسیٰ کے زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے جہاد کا حکم دیا۔ مگر آپ کی قوم بنی اسرائیل آپ کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہوئی۔ صرف تھوڑے سے لوگ آپ کے ساتھ رہ گئے۔ اس وقت جہاد کو ملتوی کر دیا گیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ جب دشمن کی طاقت فیصلہ کن حد تک زیادہ ہو تو جنگ نہیں کرنا چاہئے۔ اس کو سن کر وہ آدمی کہے گا کہ آپ موسیٰ اور ٹیپو کا تقابل کر رہے ہیں۔ موسیٰ تو پیغمبر تھے، پھر پیغمبر کا اور ایک عام انسان کا تقابل کیسے کیا جا سکتا ہے۔ آپ جواب دیں گے کہ بھائی، میں نے تقابل کی بات نہیں کہی۔ میں نے پیروی کی بات کہی ہے۔ پیغمبر ہمارے لئے نمونہ ہیں۔ موسیٰ بھی ہمارے لئے نمونہ تھے۔ ہمارے لئے ضروری ہے کہ جب کسی معاملہ میں پیغمبر کا نمونہ مل جائے تو ہم اس کی پیروی کریں۔ ہم اس کے خلاف نہ جائیں۔ اب وہ آدمی پر جوش طور پر کہے گا۔ آپ کیسی بات کہہ رہے ہیں۔ ہم تو پیغمبر آخر الزماں کی امت ہیں۔ ہمیں اپنے پیغمبر کی پیروی کرنی ہے نہ کہ موسیٰ کی۔ کیا آپ نے حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد نہیں پڑھا کہ لو کان موسى حياموسع الاتباعی۔

آپ جواب دیں گے کہ میرے بھائی ، یہی اسوہ ہمارے رسول کا بھی ہے ۔ مکہ میں آپ کے ساتھ تھوڑے لوگ تھے ۔ اس وقت آپ نے مکہ والوں سے جنگ نہیں کی۔ انھوں نے تلواریں لے کر آپ کا مکان گھیر لیا۔ تو آپ رات کے وقت خاموشی سے نکل کر مدینہ چلے گئے ۔ آپ نے اس وقت جنگ کا طریقہ اختیار نہیں کیا۔ اب وہ آدمی کہے گا کہ آپ نے اسلامی تاریخ نہیں پڑھی ۔ آپ حضرت ابو بكر كي تاريخ دیکھئے ۔ ان کی خلافت کے زمانہ میں جب لوگوں نے زکوٰۃ دینے سے انکار کیا تو انھوں نے فرمایا کہ ایک رسی بھی اگر کوئی شخص دینے سے روکے گا تو میں اس سے جہاد کروں گا۔

اب آپ کہیں گے کہ بھائی، تم اقتدار کے زمانہ کی بات کر رہے ہو، اور میں اقتدار سے پہلے کی بات کر رہا ہوں ۔ اس وقت میں یہ بتا رہا ہوں کہ جب مسلمان اقتدار کی حالت میں نہ ہوں، اس وقت ان کے لئے اسلام میں کیا نمونہ ہے ۔ آدمی یہ سن کر پر جوش طور پر کہے گا کہ آپ عجیب بات کر رہے ہیں۔ اسلام تو ایک مکمل نظام ہے۔ خدا نے اسلام کی صورت میں اپنی مکمل شریعت بھیج دی ہے۔ اسلام میں آدھے پونے کی تقسیم نہیں۔ اسلام ایک کامل نظام ہے اور کامل نظام کے طور پر ہی اس کو

‹ Previous page Next page › Contents of December 1991 All issues

Printed page