تحفظ کا مسئلہ
الرسالہ، فروری ۱۹۹۱، صفحہ ۲۴
انھیں ضرورت ہے۔ اقتصادی اعتبار سے اسلام کے ذرائع لامودود ہیں۔ سماجی اعتبار سے مسلمان پورے انڈیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ مسلمان ملک کے ہر صوبے میں موجود ہیں اور وہ پست طبقات کے نو مسلموں کی پوری مدد کر سکتے ہیں۔ سیاسی اعتبار سے پست طبقات وہ تمام حقوق پالیں گے جو مسلمانوں کو حاصل ہیں:
Islam, seems to give the Depressed Classes all they need. Financially, the resources behind Islam are boundless. Socially, the Mohammedans are spread all over India. There are Mohammedans in every province and they can take care of new converts from the Depressed Classes and render them all help. Politically the Depressed Classes will get all the rights which Mohammedans are entitled to. Politics of Conversion, New Delhi, 1986, p.321 واقعات بتاتے ہیں کہ ڈاکٹر امبیڈ کر اسلام کے بالکل قریب آچکے تھے اور عین ممکن تھا کہ وہ اپنی پوری برادری کے ساتھ اسلام قبول کرکے مسلمانوں کے گروہ میں شامل ہو جائیں۔ حتیٰ کہ انھوں نے ۱۳ اکتوبر ۱۹۳۵ء کو وہ اعلان کیا جس کو ایولا ڈیکلریشن (Yeola Declaration) کہا جاتا ہے۔ اس اعلان میں انھوں نے ۴۰ ملین ہریجنوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے موجودہ مذہب کو چھوڑ کر دوسرے مذہب میں داخل ہو جائیں (صفحہ ۳۳۲)
مگر مسلم لیڈروں میں سے کسی بھی قابل ذکر شخص نے ڈاکٹر امبیڈ کر کی طرف توجہ نہ کی۔ حتیٰ کہ کسی نے ان سے ملاقات کی ضرورت بھی نہ سمجھی۔ دوسری طرف عین اسی زمانہ (۱۹۳۰ اور ۱۹۳۰ کے درمیان) مسلمانوں نے بحیثیت قوم یہ مظاہرہ کیا کہ انھیں ملک کی تقسیم کے سوا کسی اور چیز سے کوئی دل چسپی نہیں ہے۔ مسلم رہنماؤں نے ہریجنوں کو اسلام کے سایہ رحمت میں داخل کرنے نے کوئی حقیقی دل چسپی نہ لی۔ انھوں نے اپنی ساری دل چسپی اس بات کے لئے دکھائی کہ ملک سیاسی اعتبار سے دو حصوں (ہند و انڈیا، مسلم انڈیا) میں بانٹ دیا جائے۔
مسلمانوں کی یہ قومی پالیسی ڈاکٹر امبیڈ کر کی امیدوں کے سراسر خلاف تھی۔ انھوں نے قدرتی طور پر یہ سمجھا کہ بٹوارہ کے بعد وہ اور ان قوم ہندو انڈیا میں باقی رہے گی۔ کیونکہ ہر یجن زیادہ تر اسی علاقہ میں آباد تھے۔ تقسیم کے بعد مسلمان اس حیثیت میں نہ ہوں گے کہ وہ ان کی کوئی مدد کر سکیں۔ دوسری طرف وہ تبدیلی مذہب کے نتیجہ میں مستقل طور پر ہند و غضب ناکی کا شکار ہو کر رہ جائیں گے۔
‹ Previous page Next page › Contents of February 1991 All issues