Al-Risala · February 1991 · page 36

حرف آخر

الرسالہ، فروری ۱۹۹۱، صفحہ ۳۶

ملازمت کے بعد اب وہ ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔

۱۹۳۶ میں میں ایک مدرسہ میں کتاب النحو اور کتاب الصرف کے اسباق پڑھارہا تھا۔ اس وقت بظاہر نا قابل تصور تھا کہ میں کبھی روس کا سفر کر سکوں گا۔ مگر عجیب اتفاق کہ اس واقعہ کے تقریباً ۵۵ سال بعد یہ "قرعہ" میرے نام آیا۔ جولائی ۱۹۹۰ میں میں نے اس ملک کا سفر کیا جس کا پورا نام یونین آف سوویت سوشلسٹ ریپبلکس (USSR) ہے۔

۱۱جون ۱۹۹۰ کو نئی دہلی کے روسی سفارت خانہ سے ٹیلی فون آیا۔ انھوں نے بتایا کہ وہ مجھ کو دس روزہ پروگرام کے تحت سوویت روس بھیجنا چاہتے ہیں تاکہ میں وہاں اسلام اور مسلمانوں کے حالات کو براہ راست دیکھوں، نیز یہ کہ ۴ جولائی کے لئے انھوں نے میری سیٹ ریزرو کرا دی ہے۔ اس سے پہلے بھی تاریخ کے تعین کے بغیر وہ اس پروگرام کی بابت مجھ کو اطلاع دے چکے تھے۔ جولائی کے مہینہ میں میری بعض مصروفیات تھیں۔ مگر میں نے ان مصروفیات میں تبدیلی کر کے ان کی پیش کش کو قبول کر لیا۔ کسی روسی آدمی کو یہ پہلی بار میں نے پچاس سال قبل دیکھا تھا۔ اس وقت میں ایک عربی مدرسہ (الا صلاح، اعظم گڑھ میں پڑھارہا تھا۔ ایک روز میں نے دیکھا کہ صدر مدرس مولانا امین احسن اصلاحی اپنے کمرہ کی طرف چلے تو ان کے ساتھ نئے حلیہ کا ایک آدمی تھا۔ صاف رنگ، بھاری جسم، سر پر غیر ہندوستانی وضع کی ٹوپی۔ میری ان سے ملاقات تو نہ ہوسکی ۔ البتہ مولانا امین احسن اصلاحی کے ساتھ انھیں کئی بار مدرسہ کے احاطے میں چلتے پھرتے دیکھا۔ اتنا یاد ہے کہ مولانا اصلاحی سے ان کی گفتگو عربی زبان میں ہوتی تھی۔ اس وقت مدرسہ کی آبادی میں وہ سب سے زیادہ پر شکوہ شخصیت والے نظر آئے۔

یہ علامہ موسیٰ جبار اللہ روسی تھے۔ مجھے یاد تھا کہ اسی زمانہ میں مولانا امین احسن اصلاحی نے ان کی بابت اپنے ماہنامہ "اصلاح" میں "شذرات" کے تحت کچھ لکھا تھا۔ میں نے چاہا کہ اس مضمون کو دیکھوں۔ میں نے مولانا عبد الرحمن ناصر اسلامی کو خط لکھا کہ اصلاح کے مذکورہ مضمون کی فوٹو کاپی روانہ کر دیں۔ خط لکھنے کے چند دن بعد پانچ صفحہ کے اس مضمون کی فوٹو کاپی مجھے بذریعہ ڈاک دہلی میں مل گئی۔ واضح ہو کہ دہلی اور سرائیمیر اعظم گڑھ) کے درمیان ۸۰۰ کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔ یہ بظاہر ایک سادہ سی بات ہے ۔ مگر اس میں شکر کا عظیم الشان سرمایہ موجود ہے۔ یہ انسانی

‹ Previous page Next page › Contents of February 1991 All issues

Printed page