Al-Risala · February 1992 · page 49

امریکہ کے زمانۂ قیام میں

الرسالہ، فروری ۱۹۹۲، صفحہ ۴۹

ایک صاحب سعودی عرب سے لکھتے ہیں : حال میں میں ریاض آیا۔ یہاں ایک باکر دار اور نیک شخصیت مقصود معین الدین سے ملاقات ہوئی۔ موصوف نے آپ کا الالرسالہ( (عظمت صحابہ) پڑھنے کے لئے دیا۔ جیسے جیسے پڑھتا جاتا تھا آگاہی کے دروازے کھلتے جارہے تھے، اور بہت کچھ جاننے کا جذبہ اور تجسس بڑھ گیا۔ پھر بھائی مقصود سے رسالہ کے دیگر شمارے لے کر مطالعہ کیا اور ان سے فیض حاصل کیا۔ میری طرف سے براہ کرم چار پرچوں پر (اردو، انگریزی) الرسالہ جاری فرمائیں۔ (انعام الباری ، ریاض)

بیرونی ممالک سے ہم کو برابر ایسے خطوط ملتے رہتے ہیں جن میں انگریزی الرسالہ سے غیر معمولی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے اس کو بھیجنے کی خواہش ظاہر کی جاتی ہے۔ اسی قسم کا ایک خط ایتھوپیا سے موصول ہوا ہے۔ اس کا نام و پتہ یہ ہے:

Ahmed Muhammed Awole, Alemaya University of Agriculture, P.O. Box 138, Diredawa, Ethiopia, Africa. موصوف نے لکھا ہے کہ مجھ کو انگریزی الرسالہ کے کچھ شمارے ملے۔ اُن کو پڑھ کر میں بہت متاثر ہوا ۔ تاہم اس کا زرِ تعاون روانہ کرنا موجودہ حالات میں مشکل ہے۔ اس لئے گزارش ہے کہ اعزازی طور پر انگریزی الرسالہ جاری کردیں۔ اس قسم کے خطوط اکثر آتے رہتے ہیں۔ اس سلسلہ میں جو لوگ تعاون کرنا چاہیں وہ براہ کرم مطلع فرمائیں۔ ایک صاحب لکھتے ہیں: عظمت قرآن پڑھی۔ یہ کتاب نسل نو کے لئے ایک مشعل راہ ہے جس میں عظمت قرآن کو عام فہم زبان میں تعلیم یافتہ طبقہ کے لئے اچھی طرح اجاگر کیا گیا ہے۔ ہمارے علاقے میں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم طبقہ بھی الرسالہ سے فیض یاب ہو رہا ہے کیوں کہ نظام کے دور میں اس نے اردو پڑھی تھی۔ لوگ آپ کے خلاف کچھ بھی تنقید کرتے رہیں، کرنے دیجیے۔ یہ لوگ اشاعتِ فکر میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ہر انسان محسوس کرتا ہے کہ جس کی تنقید کی گئی اس کو پڑھے اور سمجھے۔ اس طرح میدانِ وسیع ہوتا جاتا ہے (ڈاکٹر عبد الغفور، پر بھنی) ایک مشہور عرب روزنامہ نے اپنے ہفتہ دار ایڈیشن میں ”قانونِ اسلام“ کا عربی ترجمہ قسط وار چھاپنا شروع کیا ہے۔ یہ سلسلہ اکتوبر ۱۹۹۱ سے شروع ہوا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 1992 All issues

Printed page