Al-Risala · March 1992 · page 56

الرسالہ، مارچ ۱۹۹۲، صفحہ ۵۶

الرسالہ، مارچ ۱۹۹۲، صفحہ ۵۶

روزہ کا مطلب اللہ کے لیے خواہشوں پر روک لگانا ہے خواہ روک لگانے کی فہرست کھانے پینے جیسی چیزوں تک پہنچ جائے روزہ اس بات کی تربیت ہے کہ آدمی ان چیزوں کو چھوڑ دے جن کو چھوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے مسلمان سے یہ مطلوب ہے کہ وہ ناجائز چیزوں سے ہمیشہ کے لیے روزہ رکھ لے رمضان اسی قسم کی روزہ دارانہ زندگی کی ایک خصوصی تیاری ہے روزہ اس بات کا سبق ہے کہ کبھی ایک جائز چیز بھی ناجائز ہو جاتی ہے ، اور ایک مطلوب چیز بھی غیر مطلوب بن جاتی ہے اسلام پرہیزگاری کا نام ہے اور روزہ اسی پرہیزگارانہ زندگی کا تربیتی کورس روزہ بھوک پیاس کی سالانہ رسم نہیں روزہ اخلاقی ڈسپلن کی سالانہ تربیت ہے روزہ اپنے آپ کو قابو میں رکھنے کی مشق ہے کھانے پینے میں بھی اور دوسرے معاملات میں بھی

‹ Previous page Next page › Contents of March 1992 All issues

Printed page