روزہ کا بیان
الرسالہ، مارچ ۱۹۹۲، صفحہ ۱۴
یا صائم چونکہ روزہ کے دنوں میں کھانے پینے سے وقتی طور پر رک جاتا ہے۔ اس لیے اس کو صائم کہا جاتا ہے۔ اس اعتبار سے روزہ کے مہینہ کو پر ہیز کا مہینہ کہا جاسکتا ہے۔
روایات میں آتا ہے کہ شعبان کے مہینہ کے آخر میں، جب کہ رمضان قریب آچکا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کی مسجد نبوی میں خطبہ کے لیے کھڑے ہوئے۔ آپ نے رمضان کے مہینہ میں روزہ رکھنے کی فضیلت بیان کی۔ آپ نے فرمایا کہ اے لوگو، تمہارے اوپر ایک ایسے مبارک مہینہ نے سایہ کیا ہے جس کا پہلا حصہ رحمت ہے۔ اس کا در میانی حصہ مغفرت ہے۔ اس کا آخری حصہ آگ سے نجات دلاتا ہے۔ یعنی رمضان کے مہینہ میں داخل ہونا ایسے مہینہ میں داخل ہونا ہے جس میں اللہ بندوں کے اوپر اپنی خصوصی رحمت نازل فرماتا ہے۔ اس مہینہ میں اللہ کی توفیق سے آدمی ایسے اعمال کرتا ہے جو اس کی مغفرت کا ذریعہ بننے والے ہوں۔ وہ اسی طرح اس مہینہ سے گزرتا رہتا ہے یہاں تک کہ جب وہ اُس کے آخر میں پہنچتا ہے تو وہ ایک ایسا انسان بن جاتا ہے جس کو آگ سے نجات دی جائے اور اس کو جنت میں داخل کیا جائے۔
روایات میں مزید بتایا گیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے بارہ میں اس قسم کا خطبہ دیا تو حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے۔ انہوں نے آپ سے ایک سوال کیا۔ انہوں نے پوچھا کہ اے خدا کے رسول، اس مہینہ میں سب سے افضل عمل اور سب سے بہتر عمل کیا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اس مہینہ میں سب سے بہتر عمل ہے۔ اللہ کی حرام کی ہوئی چیزوں سے بچنا ( افضل الاعمال في هذا الشعر الورع عن محارم الله)
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ روزہ یا صوم کی ایک شکل ہے، اور ایک اس کی اسپرٹ ہے۔ اس کو سمجھنے کے لیے صوم اسپرٹ کہا جاسکتا ہے۔ یہ صوم اسپرٹ یہ ہے کہ آدمی اپنے آپ کو ان چیزوں سے روکے جن سے رکنے کا اللہ نے حکم دیا ہے۔ وہ رمضان کے مہینہ کے صوم کو اپنے لیے سال بھر کا صوم بنالے۔ رمضان کے دنوں میں کھانے پینے جیسی چیزوں سے رکنا یا اُن کا روزہ رکھنا گویا اسی کا ایک عملی سبق ہے۔ وہ آدمی کے اندر اسی صوم اسپرٹ کو جگانے کی ایک تدبیر ہے۔ کھانا اور پینا آدمی کی ناگزیر ضرورتوں میں سے ہے۔ کھانا پینا وہ آخری چیز ہے جس سے کسی آدمی کورو کا جائے۔ ایسی حالت میں انسان کو اس کی آخری ضرورت سے روکنا گویا اس کو شدید تر انداز میں یہ سبق دینا ہے کہ اللہ نے تم کو جن چیزوں سے
‹ Previous page Next page › Contents of March 1992 All issues