Al-Risala · March 1992 · page 29

برکتاورں کا مہینہ

الرسالہ، مارچ ۱۹۹۲، صفحہ ۲۹

لڑنے لگتا ہے۔ روزہ اس کے خلاف چیک ہے۔ روزہ میں فاقہ کا عمل نفسانی جذبات کو مضمحل کرتا ہے۔ وہ مختلف عبادتی اعمال کے ذریعہ آدمی کے اندر روحانیت کو ابھارتا ہے۔ اس طرح آدمی اس قابل ہو جاتا ہے کہ وہ رد عمل کی نفسیات سے بچے اور غصہ کی بات پر بھی غصہ میں نہ آئے۔ رمضان کا غذائی روزہ اس کو بقیہ دنوں کے لیے اخلاقی روزہ دار بنا دیتا ہے۔

دن بھر نماز، صدقہ ، دعا ، تلاوت قرآن اور یادِ الہی میں گزار کر روزہ دار شام کو افطار کرتا ہے۔ یہ افطار گویا روزہ کے عمل پر خدا کا نقد انعام ہے۔ دن بھر کے فاقہ کے بعد کھانا اور پانی کو پا کر روزہ دار جو خوشی ہوتی ہے وہ اس زیادہ بڑی خوشی کی علامت ہے جو آخرت میں خدا کے ابدی انعام کو پا کر روزہ دار کو ہوگی۔ رمضان دار العمل کی علامت ہے اور افطار دار الجزاء کی علامت۔ حدیث میں بتایا گیا ہے کہ روزہ میں آدمی جو عمل کرتا ہے اس کا ثواب اس کو عام دنوں سے زیادہ ملتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ روزہ میں آدمی کی روحانی کیفیت بہت بڑھ جاتی ہے۔ آدمی روزہ میں جو عمل کرتا ہے وہ زیادہ کیفیت لیے ہوئے ہوتا ہے۔ اس بنا پر اس کے عمل کا ثواب بھی زیادہ ہو جاتا ہے۔ حدیث میں آتا ہے کہ رسول اللہ علیہ وسلم نہایت فیاض تھے۔ مگر رمضان کے مہینہ میں آپ کی فیاضی بہت بڑھ جاتی تھی۔ اس سے روزہ کی اسپرٹ کا اندازہ ہوتا ہے۔ روزہ میں آدمی کو مشقت کا تجربہ کرایا جاتا ہے، تاکہ وہ مشقت میں پڑے ہوئے لوگوں کی مشقتوں کو جانے اور ان کی مدد کے لیے کھڑا ہو جائے ۔ دوسروں کی مدد کرنا ایک اسلامی فریضہ ہے۔ روزہ اس فریضہ کے لیے ابھارنے کا کام کرتا ہے ۔ وہ دوسروں کی مدد کی روح آدمی کے اندر جگا دیتا ہے۔

روزہ میں اپنے آپ پر احتیاج کی حالت طاری کرنے سے دوسرے محتاجوں کی ضرورت کا احساس جاگتا ہے۔ آدمی اس مہینہ میں زیادہ بڑھے ہوئے جذبہ کے تحت مزید صدقہ و خیرات کرنے لگتا ہے ۔ اس طرح روزہ کا مہینہ پورے سماج کے لیے معاشی برکت کا مہینہ بن جاتا ہے۔ روزہ دار سماج سے رزق کی تنگی اٹھالی جاتی ہے۔

روزہ کی برکتیں پہلے رمضان کے مہینہ میں آتی ہیں۔ اس کے بعد برکتوں کا اثر سال کے بقیہ مہینوں میں بھی جاری رہتا ہے۔ رمضان کا مہینہ اگر براہِ راست طور پر روزہ کے فوائد و برکات کا مہینہ ہے تو سال کے بقیہ مہینے بالواسطہ طور پر روزہ کے فوائد و برکات کے مہینے ۔

‹ Previous page Next page › Contents of March 1992 All issues

Printed page