My goal for 1990 is $25 million.
الرسالہ، اپریل ۱۹۹۲، صفحہ ۳۸
ہیں۔ ٹیلیفون 5598451 جائداد (real estate) کی خرید و فروخت کا کام کرتے ہیں ۔ انھوں نے کیلی فورنیا میں اس کام میں نمبر ۳ کی حیثیت حاصل کرلی ہے۔ وہ اپنی کامیابی کا کریڈٹ سب سے زیادہ ڈیل کارنیگی کے دی ہے جس کی درج ذیل کتاب انھوں نے بار بار پڑھی ہے: How to Win Friends and Influence People. انھوں نے کہا کہ میں اپنے گاہک کی بات کو نہایت غور سے سنتا ہوں اور اس کی ہر بات کا فقرہ نوٹ کرتا جاتا ہوں۔ میرے بستر پر مستقل طور پر ایک نوٹ بک موجود ہوتی ہے۔ تاکہ رات کو وقت اگر ٹیلی فون پر کوئی پیغام ملے تو اسی وقت میں اس کو لکھ کر محفوظ کر لوں۔ انھوں نے کہا کہ ۱۹۹۰ء کے لئے میرا نشانہ ۲۵ ملین ڈالر ہے:
My goal for 1990 is $25 million.
ہر آدمی حقیقی کے نام پر غیر حقیقی (non-real) کو اپنا نشانہ بنائے ہوئے ہے، اس دنیا میں کوئی نہیں جو واقعی معنوں میں حقیقی (real) کو اپنا نشانہ بنانے پر تیار ہو۔ یہاں کے لوگوں میں یہ ذوق ہے کہ وہ اپنی کار کے پیچھے نمبر پلیٹ کے اوپر کچھ پسندیدہ فقرے لکھ دیتے ہیں۔ اس طرح کی کئی گاڑیاں میں نے دیکھیں۔ چند گاڑیوں پر لکھے ہوئے جملے یہ تھے:
Sex is like credit. Some get it. Some don't. Happiness is being a grandparent. Get rich on life, not drugs. غالبأ بڑے لوگ اس قسم کے فقرے اپنی گاڑیوں پر لکھتے ہیں، انسانوں میں انھیں کوئی نہیں ملتا جس سے وہ کامیابی کے ساتھ اپنی بات کہہ سکیں۔ اس لئے وہ وہ اپنی شین پر اسے نقش کر کے اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرتے ہیں۔
۷ دسمبر ۱۹۹۰ کی شام کو یہاں سے واپسی ہوئی۔ ڈاکٹر مزمل حسین صدیقی کے ساتھ لاس اینجلس ایئر پورٹ پہنچا۔ اندر داخل ہوا تو ایک منظر میرے لئے بڑا عجیب تھا۔ ایک جاپانی خاتون
‹ Previous page Next page › Contents of April 1992 All issues