Al-Risala · April 1992 · page 39

My goal for 1990 is $25 million.

الرسالہ، اپریل ۱۹۹۲، صفحہ ۳۹

ہوا کہ وہ زندہ لاش نہیں ہے بلکہ کسی ہلکی چیز سے بنی ہوئی بہت بڑی گڑیا ہے۔ ماڈرن عورت لڑکا پیدا کرنا نہیں چاہتی۔ مگر وہ اولاد کی فطری طلب کو بھی اپنے اندر سے نکال نہ سکی۔ حقیقی اولاد سے محرومی کی تلافی وہ مصنوعی اولاد کے ذریعہ کر رہی ہے۔

ایئر پورٹ کے اندرونی حصہ میں داخل ہونے سے پہلے، قاعدہ کے مطابق، ہمارا سامان ایک مخصوص قسم کی متحرک بیلٹ پر رکھا گیا۔ اور اس پر چلتا ہوا اندرونی حصہ میں پہنچ گیا۔ اسی طرح تمام لوگوں کے سامان اس کے اوپر رکھ کر گزرے جارہے تھے۔ میں نے دیکھا تو اوپر لگی ہوئی اسکرین میں ہر چیز کی صاف تصویر آرہی تھی۔ یکس مکمل طور پر بند تھا۔ مگر اس کے اندر جو چیز تھی، مشین اس کی تصویر لے کر اسکرین کے اوپر اس کو منعکس کر رہی تھی۔ میں نے سوچا کہ اسی طرح خدا ہر ایک کی اندرونی حالت کو دیکھ رہا ہے۔ آدمی خواہ بند کمرےمیں کوئی عمل کرے یا اپنے سینے کے اندر کوئی بات سوچے، خدائے عالم الغیب سے کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں۔ لاس اینجلس سے جاپان ایئر لائنز کی فلائٹ نمبر ۶۵ کے ذریعہ روانگی ہوئی۔ یہاں کے ایئر پورٹ پر تقریباً ہر وقت کوئی جہاز اترتا ہے یا اُڑ رہا ہوتا ہے۔ جدید مواصلاتی ذرائع نے دوری کے مسئلے کو اس طرح ختم کر دیا ہے کہ اب زمین کے ایک حصہ اور اس کے دوسرے حصہ کے درمیان ربط قائم کرنا اتنا ہی آسان ہو گیا ہے جتنا کسی محلہ کے ایک حصہ اور دوسرے حصہ میں۔ اس مواصلاتی انقلاب سے لوگ زبردست سیاسی اور تجارتی فائدے حاصل کر رہے ہیں۔ مثلاً جاپان اور امریکہ کے درمیان ہر روز ۱۲ فلائٹ آتی ہے اور ۱۲ فلائٹ جاتی ہے۔ مگر اس مواصلاتی انقلاب کو اب تک اشاعت حق کے لئے استعمال نہ کیا جا سکا۔ راستہ میں ایئر ہوسٹس اخبار لے کر آئی۔ میں نے دیکھا تو اس کے ہاتھ میں بظاہر بہت سے اخبار تھے۔ میں نے چاہا کہ ان میں سے ایک لے لوں۔ اس نے کہا کہ یہ سب ایک ہی اخبار ہے یہ لاس اینجلس ٹائمس ۷ دسمبر ۱۹۹۰) تھا۔ میں نے گنا تو اس کے کل ۱۸۰ صفحات تھے۔ یہی امریکی اخبارات کا عام انداز ہے۔ وہ اخبار سے زیادہ اشتہارات کا مجموعہ ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ

‹ Previous page Next page › Contents of April 1992 All issues

Printed page