Al-Risala · June 1992 · page 18

مذہب کی طرف

الرسالہ، جون ۱۹۹۲، صفحہ ۱۸

مذہب کی طرف

انیسویں صدی مذہب سے انکار کی صدی تھی۔ مگر بیسویں صدی کے آتے ہی تاریخ بدل گئی موجودہ صدی میں، خاص طور پر، دو واقعات ایسے پیش آئے جس کے بعد مذہب دوبارہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ انسانی زندگی میں واپس آگیا ہے، اگرچہ بالفعل کم ، مگر بالقوہ مکمل طور پر۔ ۱۔ سائنس سے عدم اطمینان ۲۔ فطرت کی سطح پر مذہبی احساس کا ختم نہ ہونا۔

ایک سو سال پہلے یہ حال تھا کہ سائنس کے خلاف سوچنا بھی جہالت سمجھا جاتا تھا۔ 19 ویں صدی کے آخر میں ایک مشہور سائنس داں نے کہا تھا کہ میں کسی چیز کو اس وقت تک سمجھ نہیں سکتا جب تک کہ میں اس کا سائنٹفک ماڈل نہیں بنا لیتا مگر اب ، کم از کم علمی سطح پر ، سائنس کی افادیت کے بارے میں انسان کا یہ یقین متزلزل ہو چکا ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد اس سلسلہ میں کافی لٹریچر شائع ہو چکا ہے۔

انسائیکلو پیڈیا بر ٹانیکا (۱۹۸۴) میں تاریخ سائنس کا مختصر مقالہ ان الفاظ کے ساتھ شروع ہوتا ہے :

ابھی حال تک سائنس کی تاریخ فتح کی تاریخ تھی۔ علم کے اضافہ سے سائنس کی کامیابیاں، توہمات اور نا واقفیت پر سائنس کی فتوحات نے لوگوں کو مسحور کر رکھا تھا۔ سائنس کے ذریعہ دریافتوں کا سیلاب جاری ہوا جس نے انسانی ترقی کو آگے بڑھایا۔

مگر حال میں یہ محسوس کیا گیا ہے کہ خود سائنس گہرے اخلاقی سوالات سے دوچار ہے ۔ خارجی طاقتیں اور اس کے ترقیاتی عمل کو لاحق ہونے والی رکاوٹیں اور ٹیکنالوجی کے لامحدود استعمال کے خطرات تاریخ دانوں کو چیلنج کر رہے ہیں کہ وہ سائنس کے بارہ میں سابقہ سادہ عقیدہ کا دوبارہ تنقیدی جائزہ لیں (16/366)

جدید سائنس نے انسان کو بہت سی سہولتیں دی ہیں۔ مگر اسی کے ساتھ اس نے انسان کے لئے اتنا بڑا خطرہ بھی پیدا کر دیا جو اس کے تمام عقلیات کو بے معنی قرار دے دیتا ہے۔ یہ تیسری عالمی جنگ کا

‹ Previous page Next page › Contents of June 1992 All issues

Printed page