Al-Risala · June 1992 · page 47

He is our super-guru.

الرسالہ، جون ۱۹۹۲، صفحہ ۴۷

خبر نامہ اسلامی مرکز ۸۰

جنوری ۱۹۹۲ میں صدر اسلامی مرکز نے حیدر آباد اور محبوب نگر کا سفر کیا۔ ایک ہفتہ کے دوران مختلف قسم کے دعوتی اور تربیتی پروگرام ہوئے ۔ اس کی تفصیلات ان شاء اللہ روداد سفر کے تحت شائع کر دی جائیں گی۔

غلام محمد شاہ صاحب گیارہ سال سے الرسالہ پڑھ رہے تھے۔ تاہم ابھی تک انھوں نے اس کی ایجنسی نہیں لی تھی۔ اب انھیں الرسالہ مشن کے مخالفین کا کچھ لٹریچر پڑنے کا موقع ملا۔ یہ لٹریچر انھیں بے معنی معلوم ہوا۔ مگر انھوں نے اس کی مخالفت میں پڑھنے کے بجائے اپنے جوش کو مثبت رخ پر موڑ دیا۔ انھوں نے الرسالہ کی ایجنسی لے کر اس کو پھیلانے کی مہم شروع کر دی۔ انھوں نے جنوری ۱۹۹۲ سے ایک سو الرسالہ اردو اور دس انگریزی سے اپنی ایجنسی شروع کی ہے۔ آئندہ مزید اضافہ کا حوصلہ رکھتے ہیں۔

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن کی طرف سے ۲ فروری ۱۹۹۲ کو جے این یونیورسٹی سنٹر نئی دہلی) میں ایک سمپوزیم ہوا۔ اس کا عنوان تھا: قرآن اور اس کا اثر انسانی سماج پر۔ آرگنائزرس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور مذکورہ موضوع پر آدھ گھنٹہ خطاب کیا۔

دسمبر ۱۹۹۱ میں چلڈرن پارک، نئی دہلی میں کتابوں کی نمائش لگائی گئی تھی۔ اس موقع پر الرسالہ مطبوعات کا بک اسٹال رکھا گیا ۔ اس کے بعد فروری ۱۹۹۲ میں پرگتی میدان، نئی دہلی میں بہت بڑی بک فیئر تھی ۔ اس موقع پر بھی الرسالہ مطبوعات کا بک اسٹال لگایا گیا ۔ دونوں بار کافی آدمیوں نے الرسالہ مشن سے تعارف حاصل کیا۔

ڈوبرو گڑھ یونیورسٹی (آسام) کے ایک استاد نے "گڈ لائف " کا ترجمہ آسامی زبان میں کیا ہے ۔ اور اب وہ اس کو کتابی صورت میں چھپوانے کا انتظام کر رہے ہیں۔ جناب رفیق احمد صاحب (الہ آباد) نے اطلاع دی ہے کہ انھوں نے " سچا راستہ " نامی کتاب کا ہندی زبان میں ترجمہ کیا ہے ۔ اب وہ اس کو شائع کرنے کا انتظام کر رہے ہیں۔ گول مارکیٹ (نئی دہلی) میں تعلیم یافتہ اصحاب کا ایک اجتماع ہوا۔ اس میں صدر اسلامی مرکز نے

‹ Previous page Next page › Contents of June 1992 All issues

Printed page