Al-Risala · June 1992 · page 46

He is our super-guru.

الرسالہ، جون ۱۹۹۲، صفحہ ۴۶

تھا۔ نے اپنی گھڑی میں تبدیل نہیں کی تھی۔ چنانچہ ملک ملک کے اعتبار سے میری گھڑی کا وقت بدلتا رہا۔ امریکہ میں ساڑھے دس گھنٹے کا فرق تھا ، جاپان میں ساڑھے تین گھنٹہ کا، بینکاک میں ڈیڑھ گھنٹہ کا، کراچی میں یہ فرق آدھ گھنٹہ رہے گا اور دہلی پہنچ کر ملک کا وقت اور میری گھڑی کا وقت یکساں ہو جائے گا۔ یہی وہ آفاقی حقیقت ہے جو قرآن میں رب المشارق و المغارب کے لفظوں میں بیان کی گئی ہے۔

بینکاک ایئر پورٹ کی دیوار پر یہ لکھا ہوا نظر آیا کہ بینکاک کا مطلب ہے فرشتوں کا شہر: Bangkok means – the city of angels. قدیم زمانہ میں ہر قوم نے اسی طرح اپنے شہر، اپنی زبان ، اپنے پہاڑ ، اپنے دریا ، اپنے درخت ، غرض ہر نمایاں چیز کو خصوصی اہمیت کا حامل سمجھ کر ان کا ایک مقدس نام دے رکھا تھا۔ یہ قدیم مشر کا نہ تو ہمات کا نتیجہ تھا۔ اس دور کو اسلام کے موحدانہ انقلاب نے ختم کیا۔ اب مشر کا نہ تو ہمات اگر کہیں باقی ہیں تو تاریخی آثار کے طور پر باقی ہیں نہ کہ زندہ عقیدہ کے طور پر۔ ۱۰ دسمبر ۱۹۹۰ کی صبح کو دہلی واپس پہنچا۔ واپسی کے بعد مختلف لوگوں کے خط اور پیغام ملے۔ ان سے ان کے تاثرات کا اندازہ ہوتا ہے۔ یہاں صرف ایک تاثر نقل کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالحمید خاں صاحب اپنے خط مورخہ ۱۴ دسمبر ۱۹۹۰ میں لکھتے ہیں :

It was indeed a pleasure and heart warming occasion for us to listen to you during your recent trip to the USA. ڈاکٹر صاحب موصوف بلا معاوضہ خدمت کے طور پر ایک ادارہ چلا رہے ہیں۔ اس ادارہ کا مقصد امریکہ اور کناڈا میں مقیم مسلم خاندانوں کو مناسب رشتہ نکاح کی تلاش میں مدد دینا ہے۔ ان کا خاص دائرہ عمل وہ لوگ ہیں جو برصغیر ہند سے جاکر امریکہ اور کناڈا میں آباد ہوگئے، ضرورت مند لوگ حسب ذیل پتہ پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں :

Dr. Abdul Hameed Khan, Islamic Marriage Bureau, P.O. Box 472, Atwood, California 92601, U.S.A.

‹ Previous page Next page › Contents of June 1992 All issues

Printed page