نظریاتی خلا
الرسالہ، جولائی ۱۹۹۲، صفحہ ۲۶
نظریاتی خلا
۱۹۹۱ کے خاتمے کے ساتھ سوویت یونین کا بھی خاتمہ ہوگیا۔ اس سیاسی خاتمہ کے ساتھ اشتراکیت (کمیونزم) کا فکری سحر بھی ختم ہو گیا۔ فکری سحر کے خاتمہ کی مختلف علامتوں میں سے ایک عبرت انگیز علامت یہ ہے کہ ولادیمیر لینن کے دیو قامت مجسمے جو اس نے پہلے اشتراکی شہریوں کو اپنے چھوٹے ہونے کا احساس دلاتے تھے، اب وہ انہیں اشتراکی شہریوں کے ہاتھوں ذلت کے ساتھ گرائے جا رہے ہیں۔ ۱۹۹۱ کے خاتمہ کے مہینوں میں ہر جگہ اسی کا چرچا تھا۔ اس زمانہ میں ہر اخبار اور ہر میگزین میں ایسے مضامین آ رہے تھے جن کا عنوان ہوتا تھا ________ سوویت یونین کا انہدام (The collapse of Soviet Union)
اس کے بعد ہر طرف یہ کہا جانے لگا کہ اب دو قطبی دنیا (bi-polar world) کا دور ختم ہو گیا اور اب ایک قطبی دنیا (uni-polar world) کا دور شروع ہو چکا ہے۔ یہ باتیں ہو رہی تھیں کہ ۹ جنوری ۱۹۹۲ کے اخبارات یہ خبر لائے کہ صدر امریکہ مسٹر جارج بش ٹوکیو میں ایک اسٹیٹ ڈنر پر تھے کہ وہ اپنی کرسی سے گر پڑے۔ ٹائمز آف انڈیا (۹ جنوری ۱۹۹۲) کی سرخی کے الفاظ یہ تھے : Bush collapses at Tokyo reception. روس میں کیمونزم کا خاتمہ: لینن کا مجسمہ زمین پر گرا ہوا ہے
‹ Previous page Next page › Contents of July 1992 All issues