Al-Risala · July 1992 · page 35

The end of one journey is the start of another.

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۲، صفحہ ۳۵

اس سے مسلمانوں کو باخبر نہیں کیا جاتا۔ یہ لوگ جس غیر معمولی نظم اور باقاعدگی اور منصوبہ بندی کے ساتھ اپنا کام کرتے ہیں اس سے اب تک کوئی سبق نہیں لیا گیا۔ حالاں کہ اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ دشمن کے اندر بھی اگر کوئی ہنر ہے تو اس کو اس سے سیکھنے کی کوشش کرو۔

۶ اکتوبر ۱۹۹۱ کو فجر کی نماز میں نے نظام الدین (دہلی) کی قریش مسجد میں پڑھی تھی۔ ۷ اکتوبر کو فجر کی نماز روم ایر پورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں پڑھی۔ مسجد کے مقدس ماحول میں نماز پڑھنے کے بے شمار فائدے ہیں۔ مگر ایک غیر مسجد میں یا ایک نئے مقام پر نماز پڑھنا ایک ایسا انوکھا تجربہ ہے، جس کو لفظوں میں بیان کرنا بے حد مشکل ہے۔ یہ وہ خصوصی لمحہ ہے جب کہ بندہ اس احساس سے دوچار ہوتا ہے کہ میں ایک ایسے مقام پر جھک کہ سجدۂ اعتراف کر رہا ہوں جہاں مجھ سے پہلے شاید کسی انسان نے سجدۂ اعتراف پیش نہیں کیا۔ یہ ایک ایسا احساس عبدیت ہے جس کا تجربہ عام حالات میں نہیں کیا جاسکتا۔ ہماری پہلی منزل روم تھی۔ روم میں اگلا جہاز کافی دیر کے بعد تھا۔ اس طرح ہم کو یہاں چھ گھنٹے سے زیادہ مل رہے تھے۔ ایر پورٹ پر کانفرنس کے جو منتظمین ہم سے ملنے کے لئے آئے تھے، ان سے ہم نے کہا کہ روم میں ہم خاص طور پر دو چیزیں دیکھنا چاہتے ہیں، ایک ویٹیکن اور دوسرے یہاں کا اسلامی مرکز اور مسجد۔ وہ بخوشی اس پر راضی ہو گئے۔ ہمارے پاس اٹلی کا ویزا انہیں تھا۔ عام حالات میں اب ویزا حاصل کرنا ہمارے لئے تقريباً ناممکن تھا۔ مگر انھوں نے فوراً کارروائی کرکے ہمارا ویزا حاصل کیا۔ اس کے بعد وہ ہم کو لیکر شہر کی طرف نکلے۔ ویٹیکن سے تعلق رکھنے والوں کو یہاں خصوصی اختیارات حاصل ہوتے ہیں۔

روم کے مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے وہ ہم کو ویٹیکن میں لے گئے۔ اس طرح ہم نے روم کو بھی کم از کم ایک حد تک دیکھ لیا۔ ویٹیکن کو اندر اور باہر سے پوری طرح دیکھا یہ ایک مربع کلو میٹر سے بھی کم رقبہ میں واقع ہے۔ پوپ کی رہائش گاہ بھی یہیں ہے۔ سینٹ پیٹر (پیٹرس) کا مقبرہ اس کا سب سے زیادہ مقدس حصہ ہے۔ ایک جگہ میں نے دیکھا کہ سینٹ پیٹر کا بڑا مجسمہ ہے۔ لوگ اس کے پاؤں کو احترام کے ساتھ چھوتے ہیں اور اس کو چوم رہے ہیں۔

ویٹیکن ساری دنیا کے مسیحیوں کا مذہبی مرکز ہے۔ وہ ہر طرف مجسموں سے بھرا ہوا ہے۔ مسیح اور مریم اور فرشتوں کے مجسموں سے لے کر بعد کے مسیحی اکابر اور مختلف زمانوں کے پوپ کے مجسمے 35 المبالغ جولائی ۱۹۹۲

‹ Previous page Next page › Contents of July 1992 All issues

Printed page