Al-Risala · July 1992 · page 40

The end of one journey is the start of another.

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۲، صفحہ ۴۰

کا اضافہ ہوتا رہا۔ یہاں تک کہ یہ ادارہ مستحکم اور خود کفیل ہو گیا۔ اس کا موجودہ نام اورینٹل یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ، نیپلز ہے۔ یہ یورپ میں علوم مشرقی کی تعلیم کا قدیم ترین مرکز سمجھا جاتا ہے۔ یہاں تمام مشرقی زبانوں کی تعلیم کا انتظام ہے۔

اردو زبان کی تعلیم کا آغاز اسی ادارہ میں انیسویں صدی میں ہوا۔ یہاں باقاعدہ طور پر اردو کا ایک شعبہ قائم کیا گیا۔ اس وقت سے وہ باقاعدہ طور پر کام کر رہا ہے۔ اس کے طلبہ زیادہ تر وہ مسیحی ہوتے ہیں جو مسیحیت کی تبلیغ کو بطور کیریئر اختیار کرتے ہیں اور جن کا ارادہ یہ ہوتا ہے کہ وہ اردو خواں دنیا میں مسیحیت کا پیغام پہنچائیں گے۔

دوسری جنگِ عظیم کے دوران پروفیسر اجیت سنگھ اس ادارہ میں اردو کے استاد تھے۔ ۱۹۶۰ میں ڈاکٹر اقتدار حسن یہاں اردو کے استاد مقرر ہوئے۔ ۱۹۸۰ میں ڈاکٹر رحیم رضانے ان کی جگہ سنبھالی۔

اٹلی میں (دوسری عالمی زبانوں کے ساتھ ) اردو کی تعلیم کا یہ انتظام حکومت کے تعلیمی نظام کے تحت نہیں ہے بلکہ چرچ کے تعلیمی نظام کے تحت ہے۔ اس کا مقصد مشنری عیسائیوں کو اردو داں بنانا ہے۔ تا کہ وہ اردو داں مسلمانوں کے درمیان عیسائیت کا پیغام پہنچا سکیں ۔ مسلمان فخر کے ساتھ کہتے ہیں کہ اسلام عالمی مذہب ہے اور حضرت مسیح صرف بنی اسرائیل کی بھیڑوں کے لئے بھیجے گئے تھے۔ مگر عملاً آج معاملہ بالکل برعکس ہے۔ مسیحیت عالمی تبلیغ کے وسیع ترین منصوبہ پر عمل پیرا ہے، جب کہ مسلمانوں کے یہاں شعور کے درجہ میں بھی عالمی تبلیغ کا کوئی حقیقی خاکہ موجود نہیں۔ اٹلی کی ایک خاتون ہیں۔ وہ ایک مسیحی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ پھر انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔ اور ایک عرب نوجوان سے نکاح کر لیا۔ ان کے عرب شوہر سے میری ملاقات ہوئی۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ اطالوی زبان کے علاوہ انگریزی زبان بھی بخوبی جانتی ہیں اور اب انھوں نے عربی بھی سیکھ لی ہے۔ عرب نوجوان نے بتایا کہ انھوں نے اطالوی خاتون کو انگریزی الرسالہ کے کچھ شمارے پڑھنے کے لئے دئے ۔ ان کو پڑھ کر وہ کافی متاثر ہوئیں ۔ اس کے بعد انھیں اسلامی دعوت کے بارے میں اپنی مسئولیت کا احساس ہوا۔ انھوں نے کہا کہ الرسالہ کا اسلوب عصری اسلوب ہے۔ وہ یورپی ذہن کو اپیل کرتا ہے اور دل کی گہرائی تک اتر جاتا ہے۔ میں ان مضامین سے بہت متاثر ہوئی ہوں۔

‹ Previous page Next page › Contents of July 1992 All issues

Printed page