Al-Risala · July 1992 · page 47

The end of one journey is the start of another.

الرسالہ، جولائی ۱۹۹۲، صفحہ ۴۷

نیو یارک کے حلقہ الرسالہ نے رمضان کے موقع پر آٹھ صفحہ کا ایک انگریزی پمفلٹ شائع کیا اور اس کو لوگوں کے درمیان تقسیم کیا۔ اس پمفلٹ میں انگریزی الرسالہ کے روزہ سے متعلق چار مضامین شامل کئے گئے تھے۔ آخر میں اے ریڈرز ویو آف الرسالہ کے زیر عنوان مسٹر ایم ٹی خان ، پٹنہ کا ایک مطبوعہ انگریزی خط نقل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالقیوم صاحب روم (اٹلی میں رہتے ہیں۔ انھوں نے الرسالہ انگریزی کی ایجنسی لی ہے اور اس کو روم کے انگریزی داں حلقہ میں پھیلا رہے ہیں۔

بیت الحکمت (کراچی) سے رسائل و اخبارات کی ڈائرکٹری شائع کی گئی ہے۔ اس کے صفحہ ۱۴ پر الرسالہ نئی دہلی) کا اندراج ہے اور اس کے تحت یہ الفاظ ہیں: الرسالہ میں اسلامی حکایتیں اور واقعات کی تشریح بالکل نئے انداز میں پیش کی جاتی ہے۔ ایک صاحب لکھتے ہیں : میں ۴۲ سالہ کاروباری آدمی ہوں۔ آپ کے الرسالہ کا مستقل قاری ہوں۔ ہر ماہ ایک سو کا پیاں اور کبھی ۱۰- ۲۰ زیادہ کاپیاں حاصل کرتا ہوں جن کو میں اپنی برادری اور دوستوں میں مفت تقسیم کرتا ہوں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمارے درمیان ایسا اعلیٰ دماغ پیدا کیا جو صرف دین کے کاموں میں استعمال ہورہا ہے (احمد کمال مکرانی،کراچی) کراچی)

ایک صاحب لکھتے ہیں : میں چند سال سے الرسالہ کا قاری ہوں۔ اب میں چھ الرسالہ کی ایجنسی چلا رہا ہوں اور ان کو تعلیم یافتہ طبقہ میں تقسیم کرتا ہوں۔ تین سال قبل ہم دو آدمی تھے اب الحمد للہ دس افراد یہاں الرسالہ کا مطالعہ کر رہے ہیں اور وہ آگے اپنے احباب کو پڑھا رہے ہیں۔ میں ذاتی طور پر ایک مشکل مقام پر تھا جہاں مجھے دینی رہنمائی کی ضرورت تھی۔ قریب تھا کہ میں ہلاکت میں جاگرتا۔ اس وقت ایک صاحب خضر بن کر میری دنیا میں آئے۔ انھوں نے مجھے الرسالہ مشن سے تعارف کرایا۔ الحمد للہ الرسالہ کے مثبت اندازِ فکر نے مجھے بربادی سے بچالیا۔ الرسالہ کی تمام مطبوعات حاصل کرلی ہیں اور ان کو پڑھ رہا ہوں۔ میرا تعلق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سے بھی ہے اور میرے توسط سے بہت سارے ڈاکٹر

‹ Previous page Next page › Contents of July 1992 All issues

Printed page