15 المسلمة - اکتوبر ۱۹۹۲
الرسالہ، اکتوبر ۱۹۹۲، صفحہ ۱۶
سبق آموز
امریکی میگزین ٹائم (۱۰ فروری ۱۹۹۲) کی کور اسٹوری کا موضوع ہے ــــــــ امریکہ کے بارہ میں جاپ۴۱ کا ذہن ، اور جاپان کے بارہ میں امریکہ کا ذہن :
America in the mind of Japan, Japan in the mind of America. اس رپورٹ کا خلاصہ ، میگزین کے الفاظ میں، یہ ہے کہ امریکہ اور جاپان کی بظاہر نا اتفاقی ایک زیادہ گہری سچائی کو چھپائے ہوئے ہے۔ وہ یہ کہ دونوں قومیں ایک دوسرے کو اپنی ضرورت سمجھتی ہیں :
Friction between the U.S. and Japan masks a deeper truth :
the two nations need each other. (p.8)
میگزین نے لکھا ہے کہ امریکہ اگر چہ اب بھی بہت طاقت ور اقتصادیات کا مالک ہے مگر اب وہ اپنے بارہ میں محسوس کرتا ہے کہ وہ ایک تخفیف شدہ چیز ہے۔ پرانا دشمن، سوویت یونین، اب ختم ہو گیا ہے۔ جاپان کے مقابلہ میں امریکہ ان بلین ڈالر کے بقدر تجارتی خسارہ میں ہے۔ اس اعتبار سے کچھ امریکی جاپان کو اپنا نیا دشمن سمجھتے ہیں :
America, still the most powerful economy, nonetheless feels itself to be somehow the diminished thing. The old enemy, the Soviet Union, has vanished. With the U.S. running a $41 billion trade deficit with Japan, the once deferential partner begins to look to some Americans like the new enemy. (p.9)
دوسری عالمی جنگ ختم ہوئی تو امریکہ کی حیثیت غالب کی تھی اور جاپان کی حیثیت مغلوب کی۔ مگر آج یہ ترتیب الٹ گئی ہے۔ اس کی وجہ تمام تر اخلاقی ہے۔ امریکہ نے ہتھیار کے اعتبار سے جاپان کے اوپر غلبہ حاصل کیا تھا۔ مگر آخر کار کردار کی طاقت نے اپنا کام کیا۔ جاپان زیادہ بہتر کردار سے مسلح ہو کر امریکہ کے اوپر غالب آگیا۔
‹ Previous page Next page › Contents of October 1992 All issues