Al-Risala · November 1992 · page 23

سفر نامه - ۴۰

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۲، صفحہ ۲۳

سفر نامه - ۴۰

دار الصحوہ نے کثیر تعداد میں عربی کتابیں چھاپی ہیں۔ وہ قاہرہ کے بڑے نشر یاتی اداروں میں سے ہے ۔ اس کے تعارف نامہ میں لکھا ہوا ہے کہ دار الصحوہ صرف تجارتی دار الاشاعت کے طور پر قائم نہیں کیا گیا ہے۔ بلکہ اس کے سامنے ایک اسلامی نشاسہ ہے۔ اور وہ یہ کہ مسلمانوں کے اندر حقیقی دینی فہم پیدا کرے اور ان کو جدید چیلنج کا مقابلہ کرنے کے قابل بنائے۔ دار الصحوہ کا مقصد، اس کے تعارف نامہ کے مطابق، یہ ہے کہ اہل اسلام کو روحانی اور ثقافتی اعتبار سے بلند کرے۔ ان کے اندر اعلیٰ ترین فکری اور اخلاقی اوصاف پیدا کرے تاکہ وہ سنت اللہ کے مطابق عالمی قیادت کے مستحق بن سکیں ۔ کیوں کہ اللہ تعالی عالمی قیادت کا منصب انھیں کو دیتا ہے جو فکری اور اخلاقی اور ثقافتی اعتبار سے بلند درجہ کو پہنچے ہوئے ہوں۔ دار الصحوہ کے انچارج جناب محمد کمال صاحب نے اپنے مکتبہ کی کئی کتابیں مجھے دیں۔ ان میں سے ایک شیخ شعراوی کی کتاب تھی۔

شیخ محمد متولى الشعراوی یہاں کے مشہور عالم ہیں۔ وہ زیادہ تر تقریریں کرتے ہیں۔ ان کی کچھ باتوں کا مجموعہ چھا پا گیا ہے۔ اس کو مرتب کرنے والے ابوالحسن عبد الرزاق ہیں ۔ ان میں بہت سی نصیحت کی باتیں ہیں۔ ایک اقتباس میں انھوں نے کہا کہ ہم اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں اور اپنے معاشرہ کو مجتمع اسلامی کہتے ہیں۔ مگر ہم اسلامی مجتمع نہیں۔ در اصل ہم اسلامی جغرافیہ ہیں ( نحن في الواقع لسنا مجتمعاً اسلامياً، نحن جغرافية اسلامية)، صفحه ۴ شیخ شعراوی کی یہ کتاب تمام تر خطابی انداز میں ہے۔ اس میں کسی بات کا گہرا تجزیہ مجھے نہیں ملا۔ مثال کے طور پر کتاب کے صفحہ ۳۰ پر ایک حدیث کو منقر انقل کیا گیا ہے ۔ اس حدیث کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قرب قیامت کی علامتوں میں سے ایک علامت یہ ہے کہ ہر قبیلہ کے منافق اس کی سرداری کریں گے (من علامات الساعة ... وليس وكل قبيلة منافقوها) اس حدیث پر انھوں نے خطابی انداز کے کچھ جملے کہے ہیں مگر وہ اس کی کوئی گہری تشریح نہ کر سکے۔ اس حدیث کا پورا مطلب اس وقت سمجھ میں آتا ہے جب کہ اس کو قرآن سے ملا کر دیکھا جائے ۔ قرآن میں منافقین کے بارہ میں بتایا گیا ہے کہ جب تم انھیں دیکھو تو ان کے جسم تم کو اچھے لگتے ہیں، اور اگر وہ بات کریں تو تم ان کی بات کو سنتے ہو (المنافقون ۴)۔

‹ Previous page Next page › Contents of November 1992 All issues

Printed page