Al-Risala · November 1992 · page 49

First class travel companions

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۲، صفحہ ۴۹

اور اس کا عنوان تھا : نبی رحمت۔ اس میں پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے رحمتہ للعالمین ہونے کی حیثیت کو واقعات کی روشنی میں واضح کیا گیا۔

بعض اداروں کی دعوت پر صدرِ اسلامی مرکز نے ستمبر ۱۹۹۲ میں یورپ اور افریقہ کے کچھ ملکوں کا سفر کیا۔ یہ ایک علمی اور دعوتی سفر تھا۔ اس کی تفصیلی رو داد انشاء اللہ آئندہ الرساله میں شائع کر دی جائے گی۔

ایک صاحب لکھتے ہیں : آپ کی گراں قدر تصنیفات پڑھنے کا اتفاق ہوا دل میں ایک ہلچل پیدا کرنے والی کتابیں ہیں جو انسان کو صحیح راہ دکھاتی ہیں اور خاص کر الرساله تو ایک روشنی کا مینارہ ہے جو اس زمانے میں لوگوں کو سیدھے راستہ پر چلنے کی تلقین کر رہا ہے جو اسوہ رسول کی طرف جاتا ہے اور فطرت انسانی کی تڑپ ہے۔ (محمد شفیع ، کراچی)

جناب ایم ٹی خان صاحب پٹنہ سے لکھتے ہیں : میری فیملی کے لئے الرساله ایک ماہانہ متوازن خوراک ہے۔ ہر ماہ ہم لوگ ذہنی طور پر صحت مند ہوتے جا رہے ہیں، اس کا احساس اپنی زندگی کی گاڑی کی بہتری دیکھنے سے ہوتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ پہلی بار سماج کو آپ کے ذریعہ صحیح طریقہ حاصل ہو رہا ہے۔ ایک کامیاب عملی زندگی کے لئے دانائی وحکمت کی اہمیت کو نظر انداز کرنے سے مذہب صرف عقیدہ کا دوسرا نام رہ جائے گا۔ آپ کے مشن کے ذریعہ قوم و سماج میں مذہب کا عملی پہلو سامنے آرہا ہے۔

ایک صاحب لکھتے ہیں : میں الرساله کا مطالعہ ۱۹۹۰ سے مستقل طور پر کر رہا ہوں اور الرساله کے خاص نمبروں (روشن مستقبل ، خلیج ڈائری ، عظمتِ صحابہؓ) کو بہت ہی جذبے کے ساتھ بار بار پڑھتا رہتا ہوں۔ اس کے علاوہ خاتونِ اسلام ، پیغمبرِ انقلاب بھی زیر مطالعہ ہے۔ اور جیب اور دل و دماغ کی ڈائری میں محفوظ کرنے والی پاکٹ سائز اقوال حکمت بھی میرے پاس موجود ہے۔ اور آپ کے دیگر تمام مطبوعات بھی پڑھنے کے لئے جہاں بھی جاتا ہوں ، دل میں تمنا لئے رہتا ہوں۔ میں بلا شبہ کہہ سکتا ہوں کہ آپ نے سیرتِ رسولؐ پر، پیغمبرِ انقلاب اور اصحابِ رسولؓ پر عظمتِ صحابہؓ لکھ کر حق تبلیغ ادا کر دیا۔ اس کارِ خیر کے لئے اللہ تعالیٰ آپ کو اجرِ عظیم عطا فرمائے (محمد عابد حسین ، چمپارن)

‹ Previous page Next page › Contents of November 1992 All issues

Printed page