Al-Risala · November 1992 · page 6

First class travel companions

الرسالہ، نومبر ۱۹۹۲، صفحہ ۶

خبر نامہ اسلامی مرکز ۱۴

جناب ایم ٹی خان صاحب نے اطلاع دی ہے کہ پنہ میں ہم لوگ پابندی سے ہر ماہ فرسٹ سنڈے کو پروفیسر شہاب دستوی صاحب کے مکان پر شام کے وقت اجتماع میں جمع ہوتے ہیں۔ سنڈے کا دن ہر ساتھی کو موافق نہیں آرہا تھا۔ اس لئے اتوار کا دن مقرر کیا گیا۔ ۱| حیدر آباد سندھ سے جناب محمد موسیٰ بھٹو لکھتے ہیں: آپ کی کتاب " اسلام دورِ جدید کا خالق" کو ہم نے ترجمہ کر کے سندھی زبان میں شائع کیا ہے۔ اسے علمی حلقوں نے کافی پسند کیا ہے۔ " مذہب اور جدید چیلنج " کا تیسرا سندھی ایڈیشن اس وقت پریس میں ہے۔ سندھی زبان میں اس کے دو ایڈیشن پہلے چھپ چکے ہیں۔

۲| ایکسپریس گروپ کے ہندی روزنامہ جن ستات کے نمائندہ نے ۲۳ اگست ۱۹۹۲ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ اس انٹرویو کا تعلق زیادہ تر مسلم مسائل سے تھا۔ ان سے کہا گیا کہ اپنی سمسیاکے لئے دوسروں کو دوش دینا سمسیا کو بڑھاتا ہے، اور اپنی سمسیا کے لئے اپنے آپ کو دوش دینا سمیا کو حل کرتا ہے۔

۳| ایک صاحب لکھتے ہیں: ایک دوست کے ذریعہ الرسالہ سے آگاہی ہوئی۔ بیان کرنا مشکل ہے کہ پڑھ کر کتنی خوشی ہوئی اور سکون حاصل ہوا۔ فوراً الرسالہ کو ایک سال کے لئے جاری کروایا اور اب تک تقریباً تمام دوستوں کے نام الرسالہ جاری کروا چکا ہوں۔ الرسالہ کی جہات سب سے زیادہ پسند آئی وہ اس کا غیر جذباتی پن ہے۔ اس کی بے آمیز دعوت ہے جو فورا دل کو اثر کرتی ہے (امانت اللہ انصاری، کراچی)

۵| مولانا ابے ندوی نے اطلاع دی ہے کہ الرسالہ کے مضامین اور اس کی مختلف مطبوعات کا آسامی زبان میں ترجمہ کر کے شائع کر رہے ہیں۔ آجکل وہ پیغمبر انقلاب کا آسامی زبان میں ترجمہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں اگر کچھ لوگ تعاون کرنا چاہیں تو ان سے حسب ذیل پتہ پر خط و کتابت فرمائیں: Mohammad Afazuddin Nadvi, V. Niranchuba, Patharighat 784144, Distt. Darrang (Assam). ۶| آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی سے صدر اسلامی مرکز کی ایک تقریر نشر کی گئی۔ یہ سیرت کے موضوع پر تھی

‹ Previous page Next page › Contents of November 1992 All issues

Printed page