Al-Risala · December 1992 · page 31

تنظیم

الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۲، صفحہ ۳۱

کامیاب تنظیم کی بہترین آئیڈیل مثال شہد کی مکھی کا چھتہ ہے۔ جو شخص کامیاب تنظیم قائم کرنا چاہتا ہو اس کو شہد کی مکھی کے چھتے کا مطالعہ کرنا چاہیے ۔ شہد کی مکھی انسان کو صرف شہد فراہم نہیں کرتی۔ وہ شہد کا ایک اعلیٰ کارخانہ قائم کرکے انسان کو یہ سبق بھی دیتی ہے کہ اجتماعی منصوبوں کی تنظیم کس طرح کی جانی چاہیے ۔

موجودہ زمانہ میں مینجمنٹ ایک مستقل سبجکٹ ہے۔ اس کو ایک مستقل سائنس کے طور پر پڑھایا جاتا ہے۔ ساری دنیا میں مینجمنٹ کی تعلیم اور اس کی تحقیق کے لیے نہایت بڑے بڑے ادارے قائم ہیں ۔

سادہ طور پر کہا جا سکتا ہے کہ کامیاب تنظیم کے لیے ضروری ہے کہ فرد اور اجتماعی اداره، شاخ اور مرکز، نیچے کے لوگ اور اوپر کے لوگ، سب کے درمیان برابر تال میل ہو ۔ بلا انقطاع ان کے درمیان ربط جاری رہے۔ ہر ایک جال کی مانند دوسرے افراد سے جڑا رہے۔ مزید یہ کہ ہر سطح پر نگرانی اور احتساب کا نظام قائم ہو۔ بہتر کارکردگی پر کارکنوں کا اعتراف کیا جائے اور ناقص یا غلط کارکردگی پر فورا متعلقہ شخص کی گرفت کی جائے ۔ تنظیم اجتماعی کام کی انجینیرنگ ہے۔ جتنی اچھی تنظیم اتنا ہی اچھا اجتماعی اداره ۔ ضروری اطلاع جنوری ۱۹۹۳ کا الرسالہ اُردو خصوصی نمبر کے طور پر شائع ہوگا۔ اس کا عنوان " عہدِ حاضر میں علماء کا رول " ہوگا ۔ اس کی ضخامت زیادہ ہوگی۔ اس لیے اس ایک شمارہ کی قیمت فی شمارہ چھ روپے ہوگی ۔

مینجر الرسالہ ۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 1992 All issues

Printed page