The Eastern Hemisphere, Yesterday and Today
الرسالہ، فروری ۱۹۹۲، صفحہ ۴۳
کامیابی کے حوصلوں کو آخرت کی طرف موڑ دے ۔ جو شخص دنیا میں اعلیٰ کامیابی حاصل کرنا چاہے وہ آخرت کے معاملہ میں تہی دست ہو کر رہ جائے گا ۔
مسٹر مونٹا پرٹ کی عادت تھی کہ وہ بڑے بڑے لوگوں کے حکمت و دانش کے اقوال نوٹ کرتے رہتے تھے ۔ اس طرح ان کے پاس بہت بڑا ذخیرہ اکٹھا ہو گیا ۔ ان کو انھوں نے ساڑھے تین سو صفحات کی ایک کتاب کی صورت میں شائع کیا ہے۔ اس کا نام (Distilled Wisdom) ڈسٹلڈ وزڈم ، ہے ۔ اس میں ایک ہزار آدمیوں کے کئی ہزار اقوال درج ہیں۔ میرے سامنے اس کا پانچواں ایڈیشن ہے جو نیو جرسی سے شائع ہوا ہے۔ یہ کتاب مجھے پسند آئی ۔ اس کے کچھ اقوال بطور نمونہ الگ صفحہ پر درج کئے جاتے ہیں ۔ امریکہ میں پانچویں کلاس میں پڑھائی جانے والی ایک کتاب " سوشل اسٹڈیز" کے بارہ میں دیکھی۔ کتاب کا نام اور مصنف کا نام یہ تھا :
The Eastern Hemisphere, Yesterday and Today
by Kenneth S. Cooper, Silver Burdett & Ginn, 1988. ۵۵۰ صفحات پر چھپی ہوئی اس خوب صورت کتاب کا ایک باب یہ ہے ۔ محمد ، عربوں کے لیڈر :
Mohammad: Leader of the Arabs
اس میں بتایا گیا ہے کہ ۱۲ سال کی عمر میں محمد ایک تجارتی قافلہ کے ساتھ "کمیل ڈرائیور" کی حیثیت سے ان مقامات پر گئے جہاں یہودی اورمسیحی آباد تھے ۔ ان سے انھوں نے ان کے مذہب کی باتوں کو سیکھا۔ ایک عجیب و غریب قسم کی سواری کے اوپر ایک عجیب و غریب قسم کے آدمی کو ایک تصویر میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ اس کے نیچے یہ الفاظ لکھے ہوئے ہیں : Here an artist shows Mohammad on a journey through the heavens to see God. Do you think the artist saw this happen? (p.339)
ایک تصویر میں ایک با ریش آدمی خلافت کی کرسی پر بیٹھا ہوا ہے۔ بہت سے آدمی ننگی تلواریں اپنے ہاتھ میں اٹھائے اس کی حمایت کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس کے نیچے لکھا ہوا ہے :
‹ Previous page Next page › Contents of February 1992 All issues