Al-Risala · February 1992 · page 44

Mohammad: Leader of the Arabs

الرسالہ، فروری ۱۹۹۲، صفحہ ۴۴

ایک جگہ قرآن کے ایک صفحہ کی تصویر ہے۔ یہ صفحہ قدیم طرز کے معمولی خط میں لکھا ہوا ہے۔ اس تصویر کے نیچے لکھا ہوا ہے :

اس طرح کی کئی غیر نمائندہ تصویریں دینے کے بعد آخر میں ایک اور تصویر ہے۔ اس میں ایک عرب اسکالر اپنا روایتی عربی لباس پہنے ہوئے بیٹھا ہے۔ اس کے سامنے جدید طرز کی مغرب کی بنی ہوئی ایک خوردبین رکھی ہوئی ہے۔ عرب اس مغربی خورد بین پر جھکا ہوا کسی چیز کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ اس کے نیچے لکھا ہوا ہے :

اس طرح بچوں کی اس کتاب میں نہایت منظم طور پر اسلام کو حقیر بنا کر دکھایا گیا تھا۔ اور اس کے مقابلےمیں مغرب کی تصویر نہایت عظیم بنا کر پیش کی گئی تھی۔ کیلی فورنیا میں مقیم ایک ہندوستانی مسلمان کا خط مجھے دہلی میں ملا تھا۔ انھوں نے الرسالہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ ہندوستانی مسلمانوں کو بزدلی سکھارہے ہیں۔ آپ کے مضامین کا خلاصہ یہ ہے کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے ، اس سے مسلمان آنکھیں بند کر کے تعلیم اور تجارت جیسی چیزوں میں لگ جائیں۔ اس طرح تو مسلمان اپنی شناخت بھی کھودیں گے۔ ان مسلمان صاحب سے ملاقات ہوئی تو میں نے مذکورہ کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی باتوں پر ہندوستان میں مسلمان لڑیں تو اس کو آپ جہاد بتاتے ہیں اور خود اس قسم کی بے شمار باتوں کو برداشت کر کے امریکہ میں اطمینان کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ بتائیے کہ آپ کا یہ رویہ، آپ کے معیار کے مطابق ، بزدلی ہے یا بے راہ روی۔ انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا ۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 1992 All issues

Printed page