Al-Risala · March 1993 · page 21

سکریٹری اسلامی مرکز

الرسالہ، مارچ ۱۹۹۳، صفحہ ۲۱

خلیفہ الناصر لدین اللہ نے تقریباً ۷۰ سال کی عمر پائی اور ۴۶ سال سے زیادہ حکومت کی۔ اپنی عمر کے آخری تین سال وہ حرکت کے قابل نہیں رہا تھا، اس کی ایک آنکھ ضائع ہو چکی تھی اور دوسری آنکھ کی بصارت بہت کم ہو گئی تھی، اسی حال میں رمضان ۶۲۲ھ (۱۲۲۵ء) میں اس کا انتقال ہو گیا۔ اس کی موت کے ۲۸ سال بعد تاتاریوں نے بغداد کو تباہ کر دیا۔ ابن اثیر اس کی بعض نامحمود عادتوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں :

فكان غرام الخليفة بهذه الاشياء من پس ان چیزوں کی طرف خلیفہ کی رغبت بہت سنگین اعظم الامور۔ وان كان سبب بات تھی۔ اور اگر وہ سبب صحیح ہو جو بھی لوگ ما ينسبه العجم صحيحاً من ناصر لدین اللہ کی طرف منسوب کرتے ہیں کہ وہی تھا انه هو الذی ا طمع التتر فی البلاد جس نے تاتاریوں کو مسلم علاقہ پر حملہ کے لیے ابھارا وراسلهم في ذلك۔ فهو الطامة الكبرى اور اس کے بارہ میں ان کے پاس پیغام بھیجا تو وہ التي يصغر عندها كل ذنب عظيم اتنی بڑی مصیبت تھی کہ اس کے آگے ہر بڑا گناہ ہیچ ہے۔

(الكامل في التاريخ ۱۲ / ۴۳۰)

ابن اثیر نے اپنی کتاب میں دوسرا لفظ لکھ کر اپنے پہلے لفظ کی تصحیح کر دی۔ لیکن اس دنیا میں اور بھی بہت سے ابن اثیر ہیں جو غلط طور پر پہلا لفظ لکھ دیتے ہیں، مگر اس کے بعد انہیں یہ جرات نہیں ہوتی کہ وہ اس کی تصحیح کرتے ہوئے دوسرا لفظ تحریر کریں۔ ایسے لوگوں کو شاید معلوم نہیں کہ وہ اپنے قلم سے اگر دوسرا لفظ نہ لکھیں تب بھی ان کا دوسرا لفظ ضرور لکھا جانے والا ہے۔ مگر ایسی صورت میں یہ دوسرا لفظ لکھنے والا خدا کا فرشتہ ہوگا۔ جو شخص اپنا دوسرا لفظ خود لکھے، وہ پکڑ سے بچ گیا۔ لیکن جس آدمی کا دوسرا لفظ فرشتے لکھیں اس کے لیے خدا کی پکڑ سے بچنے کی کوئی صورت نہیں۔

اسلامی مرکز کے تحت بیت المال قائم ہے۔ اس کی رقم مقرر مددوں میں خرچ کی جاتی ہے۔ زکوٰۃ اور صدقات اور عطیات کی رقمیں اس کے لیے روا نہ فرمائیں۔

سکریٹری اسلامی مرکز

‹ Previous page Next page › Contents of March 1993 All issues

Printed page