Al-Risala · March 1993 · page 22

لفظ کا فرق

الرسالہ، مارچ ۱۹۹۳، صفحہ ۲۲

لفظ کا فرق

الامام ابو عبداللہ محمد بن اسماعیل البخاری (۲۵۶-۱۹۴ھ) کی کتاب صحیح البخاری حدیث کی مشہور ترین کتاب ہے۔ علماء کا اتفاق ہے کہ قرآن کے بعد سب سے زیادہ صحیح کتابیں دو ہیں، صحیح بخاری اور صحیح مسلم۔ اور صحیح بخاری ان دونوں میں زیادہ صحیح ہے (اتفق العلماء على أن اصح الكتب بعد القرآن الصحيحان : البخاري ومسلم وكتاب البخاري اصحھما) فتح الباری امام البخاری نے چھ سو ہزار (چھ لاکھ) حدیثوں کے ذخیرہ میں سے تقریباً ۷۲۷۰ حدیثیں منتخب کیں اور ان سے یہ مجموعہ تیار کیا ہے۔ مزید یہ کہ ہر حدیث کو لینے سے پہلے استخارہ کیا اور دو رکعت نماز پڑھی (صفحہ ۹) حتی کہ خواب میں انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور انہیں خصوصی طور پر اپنے مجموعہ احادیث کی صحت کے بارہ میں بشارت حاصل ہوئی۔ ایک شاعر نے کہا کہ امام بخاری نے جن حدیثوں کو اپنی کتاب میں جمع کیا ہے ، گویا کہ انہوں نے ان احادیث کو براہِ راست خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے : كأن البخاري في جمعه تلقى من المصطفى ما اكتسب ان ساری خصوصیات کے باوجود صحیح بخاری غلطیوں سے پاک نہیں، چنانچہ علماء حدیث نے صحیح بخاری میں متعدد نہایت واضح قسم کی غلطیوں کی نشاندہی کی ہے۔ مثال کے طور پر صحیح بخاری کی کتاب الجنائز کا ایک باب ہے : إحداد المرأة على غير زوجها۔ یعنی عورت کا اپنے شوہر کے علاوہ کسی اور شخص کی موت پر سوگ منانا۔ اس باب کی دوسری حدیث یہ ہے :

عن زينب ابنة أُم سلمة قالت۔ زینب بنت ابی سلمہ کہتی ہیں کہ جب ابو سفیان لما جاء نعی ابی سفیان من الشام کی موت کی خبر شام سے آئی تو ام حبیبہ نے دعت اُم حبیبة رضی اللہ عنها بصفرة تیسرے دن ایک زرد خوشبو منگوائی۔ پھر اس کو في اليوم الثالث فمسحت عارضیها اپنے دونوں رخساروں اور دونوں بازووں وذراعيها وقالت۔ انی کنت عن هذا پر ملا اور کہا۔ مجھے اس کی ضرورت نہ تھی مگر میں

‹ Previous page Next page › Contents of March 1993 All issues

Printed page