Al-Risala · April 1993 · page 50

تنقید کا اصول

الرسالہ، اپریل ۱۹۹۳، صفحہ ۵۰

مدھیہ پر دیش میں مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے جبلپور کا سفر کیا۔ وہاں آل انڈیا کانفرنس آن نیشنل انٹیگریشن میں تقریر کی۔ اور مختلف ہندوؤں اور مسلمانوں سے ملاقاتیں کیں۔ واپسی میں بھوپال میں قیام رہا اور وہاں بھی تقریر اور ملاقاتوں کے پروگرام میں شرکت ہوئی۔ جبلپور اور بھوپال کے یہ پروگرام جنوری ۱۶۹۳ کے آخری ہفتہ میں ہوئے۔

۲۷ جنوری ۱۹۹۳ کو فنکی آڈیٹوریم نئی دہلی میں ایک سیمنار ہوا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ اور اسلام کیا ہے اور اسلام کیا نہیں ہے، کے موضوع پر خطاب کیا۔

پروفیسر عبد الکریم صاحب (سائنس اینڈ کامرس کالج، ہبلی) نے اپنے خط مورخہ ۷ دسمبر ۱۹۹۲ کے ذریعہ مطلع کیا ہے کہ ان کے یہاں غیر مسلم اہل علم پر ’افٹ آف ریولیوشن (پیغمبر انقلاب) کو بہت پسند کر رہے ہیں۔ ایک ہندو جرنلسٹ نے طے کیا ہے کہ وہ اس کتاب کا ترجمہ کنڑا زبان میں کریں ۔ وہ لکھتے ہیں :

Your book Muhammad: The Prophet of Revolution has evoked a great deal of interest among non-Muslim scholars. A working journalist, Shri Ghalagi, working for the Kannada paper 'Vishwavani & Prapancha' has expressed his desire to translate the work in Kannada. صدر اسلامی مرکز نے کچھ لوگوں کے ساتھ شرنگیری کا سفر کیا۔ وہاں ۱۹ فروری ۱۹۹۲ کو شنکر اچاریہ سے ملاقات کی ۔ شانتی مشن میں انھوں نے اپنا پورا تعاون دینے کا وعدہ کیا۔ اس سفر کی تفصیلی رپورٹ انشاء اللہ سفرنامہ کے تحت الرسالہ میں شائع کی جائے گی۔ ایک صاحب اپنے خط میں لکھتے ہیں : میں نے آپ کی بہت سی کتابیں پڑھی ہیں۔ الرسالہ بھی پڑھتا ہوں۔ ان کو پڑھنے کے بعد میں نے صحیح طور پر اسلام کو سمجھا۔ اور فکری طور پر اس کی طرف مائل ہوا۔ اس سے پہلے میں نماز نہیں پڑھتا تھا۔ مگر اللہ کو آپ کی تحریروں کے ذریعہ ہدایت دینا منظور تھا۔ اب میں پانچوں وقت کی نماز پڑھنے لگا ہوں (سید محمد، برکت الرحمن ، کھڑک پور، بنگال)

‹ Previous page Next page › Contents of April 1993 All issues

Printed page