Al-Risala · May 1993 · page 30

تین نکاتی فارمولا

الرسالہ، مئی ۱۹۹۳، صفحہ ۳۰

ڈھانچہ کو توڑ پھوڑ ڈالا جائے۔

حقیقت یہ ہے کہ مسجد مندر تحریک کے انتہا پسند لیڈروں کے لیے جو انتخاب (Choice) ہے وہ مسجد اور مندر کے درمیان نہیں ہے، بلکہ مسجد اور بربادی کے درمیان ہے۔ انڈیا میں سابق امریکی سفیر جے کے گال بريتھ نے انڈیا کو ایک فکشنگ انار کی بتایا تھا۔ اگر موجودہ قسم کی مندر مسجد تحریک جاری رہی تو یقینی طور پر آئندہ آنے والا مبراِس ملک کو ننگی انار کی (naked anarchy) کہنے پر مجبور ہوگا۔

بھارت کی آج کی نسل کو یہ طے کرنا ہے کہ وہ اپنی اگلی نسل کو کون سا بھارت دینے جارہی ہے۔ ایک ترقی یافتہ بھارت یا ایک ایسا تباہ شدہ بھارت جوکسی کے لیے سرے سے رہنے کے قابل ہی نہ ہو، نہ ہندو کے لیے اور نہ مسلمان کے لیے اور نہ کسی اور کے لیے۔ یہ دنیا تبدیلی اور انقلاب کی دنیا ہے اس دنیا میں بار بار نیا فیصلہ لینا پڑتا ہے نئے حالات میں جو لوگ نیا فیصلہ نہ لے سکیں وہ کامیابی کے ساتھ زندگی کا سفر طے نہیں کر سکتے

‹ Previous page Next page › Contents of May 1993 All issues

Printed page