Al-Risala · June 1993 · page 47

الم رساله جون ۱۹۹۳

الرسالہ، جون ۱۹۹۳، صفحہ ۴۷

خبر نامہ اسلامی مرکز: ۸۹

پیں مشن کے پروگرام کے تحت ۱۴ فروری۔ ۲۰ فروری ۱۹۹۳ء کو بمبئی اور پونہ کا سفر ہوا۔ اس دوران مختلف اعلیٰ شخصیتوں سے ملاقاتیں ہوئیں اور کئی اجتماعات میں خطاب ہوا۔ اس کی تفصیلی رپورٹ انشاء اللہ سفر نامہ کے تحت شائع کی جائے گی۔

اور نگ آباد کے اخبار رہبر (۴ فروری ۱۹۹۲) میں ایک رپورٹ کے تحت یہ خبر شائع ہوئی ہے : پروفیسر وگھن راجندر سا نے کے بارہ میں معلوم ہوا ہے کہ انھوں نے پیغمبر اسلام کی سیرت کو مرھی زبان میں ترجمہ کر کے مرہٹی داں عوام تک اسے پہنچانے کا ارادہ کیا۔ اس کے لیے انھوں نے سیرت کی متعدد کتابوں کا مطالعہ کیا۔ ان کی نظر انتخاب مولانا وحید الدین خاں صاحب کی سیرت پر لکھی گئی پرافٹ آف ریو لیوشن پر مسٹر سانے نے اس کتاب کا مطالعہ کیا تو وہ حضور ﷺ کی زندگی سے بے حد متاثر ہوئے۔ انھوں نے اس کتاب کا مکمل ترجمہ کر ڈالا۔ ایک ملاقات میں پروفیسر سا نے نے کہا کہ اس کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ ، دل میں اتر جانے والا ہے۔

سمواد پریاس کی طرف سے انڈین لانستی ٹیوٹ (نئی دہلی) میں ۲۱ فروری ۱۹۹۳ء کو ایک ڈائیلاگ ہوا۔ اس کا موضوع اجودھیا کا مسئلہ تھا۔ منتظمین کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور اس کے بارہ میں اسلامی نقطہ نظر پیش کیا۔

انگریزی اخبار پائیر کے نمائندہ مسٹر اعجاز اشرف نے ۲۴ فروری ۱۹۹۳ء کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا، سوالات کا تعلق زیادہ تر اجودھیا اور اس کے بعد کے مسائل سے تھا۔ امریکی براڈ کاسٹنگ کمپنی (Independent Broadcasting Associates. Inc.) کے نمائندہ مسٹر جولین هالک (Julian Crandall Hollick) یکم مارچ ۱۹۹۳ء کو اسلامی مرکز میں آئے اور صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا، سوالات کا تعلق زیادہ تر ہندوستان کے مسلمانوں کے مسائل سے تھا۔ یہ انٹرویو ٹیپ پر ریکارڈ کیا گیا۔ سنٹر فار پالیسی ریسرچ (نئی دہلی) کے تحت ۵ مارچ ۱۹۹۲ء کو ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میں ملک کے اعلیٰ دانشوروں نے شرکت کی ۔ صدر اسلامی مرکز اس کی دعوت پر اس میں شریک ہوئے

‹ Previous page Next page › Contents of June 1993 All issues

Printed page